پاک کلام سے سنہری باتیں
شریعت سے کیسے ظاہر ہوا کہ یہوواہ کو جانوروں کی فکر ہے؟
یہوواہ نے بنیاِسرائیل کو حکم دیا تھا کہ اگر وہ کسی جانور کو مشکل میں دیکھیں تو ضرور اُس کی مدد کریں۔ (اِست 22:4؛ آئیٹی-1 ص. 375-376)
یہوواہ نے اُنہیں پرندوں میں سے کسی ایسی مادہ پر ظلم کرنے سے منع کِیا تھا جو انڈوں یا بچوں پر بیٹھی ہو۔ (اِست 22:6، 7؛ آئیٹی-1 ص. 621 پ. 1)
یہوواہ نے اُنہیں دو فرق قسم کے جانوروں کو ایک ہی جُوئے میں جوتنے سے منع کِیا تھا۔ (اِست 22:10؛ م03 15/10 ص. 32 پ. 1-2)
یہوواہ دیکھتا ہے کہ ہم جانوروں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں۔ ہمیں جانوروں پر ظلم نہیں کرنا چاہیے اور محض تفریح کے لیے یا شوقیہ اُن کا شکار نہیں کرنا چاہیے۔—امثا 12:10۔