مسیحیوں کے طور پر زندگی
دلیر بننا مشکل نہیں ہے
ایک دلیر شخص بےخوف اور نڈر ہوتا ہے۔ اِس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ کبھی خوفزدہ نہیں ہوتا بلکہ اِس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنے خوف کے باوجود صحیح کام کرنے کے لیے قدم اُٹھاتا ہے۔ ہم یہوواہ کی مدد سے ہی صحیح معنوں میں دلیر بن سکتے ہیں۔ (زبور 28:7) نوجوان دلیری کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟
ویڈیو ”بزدل لوگوں کی طرح نہیں بلکہ دلیر لوگوں کی طرح بنیں“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
-
کن صورتحال میں نوجوانوں کو دلیر بننے کی ضرورت ہو سکتی ہے؟
-
بائبل میں درج کن لوگوں کی مثالیں ہم میں دلیری پیدا کرتی ہیں؟
-
جب ہم دلیر بنتے ہیں تو اِس سے ہمیں اور اُن لوگوں کو کیا فائدہ ہوتا ہے جو ہمیں دیکھ رہے ہوتے ہیں؟