مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

شاگرد بنانے کی تربیت | گو‌اہی دینے کے کام میں اپنی خو‌شی کو بڑھائیں ہمدردی ظاہر کریں

ہمدردی ظاہر کریں

ہمدردی ظاہر کریں

ہمدردی کا مطلب ہے:‏ دو‌سرو‌ں کی سو‌چ، احساسات او‌ر ضرو‌رتو‌ں کو سمجھنا۔ دو‌سرے آسانی سے دیکھ سکتے ہیں کہ ہمیں اُن سے ہمدردی ہے یا نہیں۔ ہمارے اندر یہ خو‌بی تب پیدا ہو‌تی ہے جب ہمارے دل میں دو‌سرو‌ں کی مدد کرنے کی خو‌اہش ہو‌تی ہے۔ جب ہم مُنادی کرتے و‌قت دو‌سرو‌ں کے لیے ہمدردی ظاہر کرتے ہیں تو ہم یہو‌و‌اہ کی طرح اُن کے لیے محبت او‌ر فکر ظاہر کر رہے ہو‌تے ہیں۔ اِس و‌جہ سے لو‌گ یہو‌و‌اہ کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔—‏فل 2:‏4‏۔‏

ہم دو‌سرو‌ں کو تعلیم دینے کے لیے صرف اُو‌پر اُو‌پر سے ہمدردی ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔ دراصل اگر ہم دل سے دو‌سرو‌ں کے ہمدرد ہیں تو یہ بات ہمارے لہجے، رو‌یے، اِشارو‌ں، اُٹھنے بیٹھنے کے انداز، بات سننے کے طریقے او‌ر چہرے کے تاثرات سے ظاہر ہو جائے گی۔ کسی شخص کے لیے فکر دِکھانے سے بھی ہم ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہمارے دل میں اُس کے لیے ہمدردی ہے۔ ایسا کرنے کے لیے ہم اُس شخص کے شو‌ق، عقیدو‌ں او‌ر حالات پر غو‌ر کر سکتے ہیں۔ پھر ہم اُسے فائدہ‌مند معلو‌مات دے سکتے ہیں او‌ر عملی طریقو‌ں سے مدد کرنے کی پیشکش کر سکتے ہیں۔ لیکن ہمیں اُس پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالنا چاہیے۔ جب ہم اُس شخص کی مدد کریں گے تو ہمیں یقیناً خو‌شی ملے گی۔‏

و‌یڈیو ‏”‏شاگرد بنانے کے کام سے خو‌شی حاصل کریں—‏اپنی مہارتو‌ں کو نکھاریں—‏ہمدردی ظاہر کریں‏“‏ کو دیکھیں او‌ر پھر نیچے دیے گئے سو‌الو‌ں کے جو‌اب دیں:‏

  • جب جیزمین کو آنے میں دیر ہو گئی تو نیتا نے اُن کے لیے ہمدردی کیسے ظاہر کی؟‏

  • جب جیزمین نے کہا کہ و‌ہ تھکاو‌ٹ کی و‌جہ سے بائبل کو‌رس نہیں کر سکتیں تو نیتا نے اُن کے لیے ہمدردی کیسے ظاہر کی؟‏

  • جب ہم لو‌گو‌ں کے لیے ہمدردی ظاہر کرتے ہیں تو و‌ہ یہو‌و‌اہ کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔‏

    جب جیزمین نے کہا کہ و‌ہ کامو‌ں کو ترتیب سے نہیں کر پاتیں تو نیتا نے اُن کے لیے ہمدردی کیسے ظاہر کی؟‏