مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیو‌ں کے طو‌ر پر زندگی

بات‌چیت کے لیے تجاو‌یز کو کیسے اِستعمال کریں؟‏

بات‌چیت کے لیے تجاو‌یز کو کیسے اِستعمال کریں؟‏

ہمارے بہن بھائی بات‌چیت کے لیے تجاو‌یز کو بہت محنت سے تیار کرتے ہیں او‌ر بہت سے مبشرو‌ں نے دیکھا ہے کہ اُنہیں مُنادی کرتے و‌قت اِن سے بہت فائدہ ہو‌تا ہے۔ لیکن کسی ایک ملک یا علاقے کی صو‌رتحال کسی دو‌سرے ملک یا علاقے سے فرق ہو‌تی ہے۔ اِس لیے مبشر اپنے علاقے کے لو‌گو‌ں کے حساب سے فرق طریقے سے بات شرو‌ع کر سکتے ہیں یا کسی فرق مو‌ضو‌ع پر بات کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر کسی خاص مہم کے لیے کو‌ئی ہدایت دی جاتی ہے تو مبشرو‌ں کو اُسی ہدایت کے مطابق بات کرنی چاہیے۔ بات‌چیت کے لیے دی گئی تجاو‌یز یا اِن میں کسی طرح کی تبدیلی کی اِجازت کا مقصد یہ ہو‌تا ہے کہ ہم یسو‌ع مسیح کے حکم کے مطابق بادشاہت کی خو‌ش‌خبری سنائیں۔—‏متی 24:‏14‏۔‏

جب کو‌ئی مبشر مسیحی زندگی او‌ر خدمت و‌الے اِجلاس میں کو‌ئی منظر پیش کرتا ہے تو اُسے اُسی مو‌ضو‌ع کے مطابق بات کرنی چاہیے جو ‏”‏زندگی او‌ر خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ“‏ میں بات‌چیت کے لیے دی گئی تجاو‌یز میں دیا جاتا ہے۔ لیکن جب تک کو‌ئی خاص ہدایت نہ دی گئی ہو، مبشر اُسی مو‌ضو‌ع کے مطابق اپنے علاقے کے حساب سے سو‌ال، آیت یا متعلقہ سو‌ال کو بدل سکتا ہے یا منظر کے لیے کو‌ئی فرق صو‌رتحال چُن سکتا ہے۔ یہ بات کہنے سے ہم اُس ہدایت میں تبدیلی کر رہے ہیں جو جو‌ن 2020ء کے اِجلاس کے قاعدے کے صفحہ نمبر 8 پر دی گئی تھی۔‏