پاک کلام سے سنہری باتیں
اُنہوں نے پورے دلوجان سے ہیکل کو بنایا
سلیمان نے ہیکل بنانے کے لیے بہترین کوالٹی کا سامان اِستعمال کِیا۔ (1-سلا 5:6، 17؛ ڈبلیو11 1/2 ص. 15)
بہت سے لوگوں نے ہیکل بنانے میں مدد کی۔ (1-سلا 5:13-16؛ آئیٹی-1 ص. 424؛ آئیٹی-2 ص. 1077 پ. 1)
سلیمان اور باقی لوگوں نے ہیکل کو بنانے کے لیے سات سال بہت سخت محنت کی۔ (1-سلا 6:38؛ سرِورق کی تصویر کو دیکھیں)
سلیمان اور باقی بنیاِسرائیل کے دل میں یہوواہ کے لیے بہت زیادہ محبت تھی۔ اِس لیے یہوواہ کی بڑائی کے لیے وہ ایک بڑی خوبصورت ہیکل بنا پائے۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ اُن کے بعد آنے والی نسلوں میں یہوواہ کی عبادت کا اِتنا جذبہ نہیں تھا۔ اُنہوں نے ہیکل کی دیکھبھال نہیں کی اور آخرکار دُشمنوں نے ہیکل کو تباہ کر دیا۔
خود سے پوچھیں: ”مَیں یہوواہ کی عبادت کے لیے اپنے جذبے کو قائم رکھنے کے لیے کیا کر رہا ہوں؟“