پاک کلام سے سنہری باتیں
کیا آپ کی قربانی واقعی قربانی ہے؟
جاد نبی نے داؤد کو ہدایت دی کہ وہ اروناہ کے کھلیہان میں ایک مذبح یعنی قربانگاہ بنائیں۔ (2-سمو 24:18)
اروناہ نے قربانگاہ کے لیے زمین اور قربانی کے لیے جانور عطیہ کرنے کی پیشکش کی۔ (2-سمو 24:21-23)
داؤد کوئی ایسی قربانی نہیں چڑھانا چاہتے تھے جس کی اُنہوں نے کوئی قیمت نہ چُکائی ہو۔ (2-سمو 24:24، 25؛ آئیٹی-1 ص. 146)
جب ہم یہوواہ کی خدمت کے لیے خوشی سے اپنا وقت اور چیزیں دیتے اور اپنی طاقت لگاتے ہیں تو یہوواہ خوش ہوتا ہے۔ (م12 1/1 ص. 20 پ. 8) آپ یہوواہ کے حضور ”حمدوستائش کی قربانیاں“ چڑھانے کے لیے کون سے منصوبے بنا سکتے ہیں؟—عبر 13:15۔