مسیحیوں کے طور پر زندگی
دیکھیں کہ یہوواہ آپ کی دُعاؤں کا جواب کیسے دے رہا ہے
بائبل میں ایسی بہت سی دُعائیں لکھی ہیں جن کا یہوواہ نے جواب دیا۔ جب یہوواہ کے بندوں نے دیکھا ہوگا کہ یہوواہ نے کس طرح سے اُن کی پریشانیوں کو سنا ہے اور اُن کی مدد کی ہے تو اِس سے یقیناً اُن کا ایمان بہت مضبوط ہوا ہوگا۔ اِس لیے ہمیں دُعا میں واضح طور پر خدا کو بتانا چاہیے کہ ہم کس بارے میں دُعا کر رہے ہیں اور پھر یہ دیکھنے کی کوشش کرنی چاہیے کہ یہوواہ کس طرح ہماری دُعا کا جواب دے رہا ہے۔ یاد رکھیں کہ ہو سکتا ہے کہ یہوواہ اُس طرح سے ہماری دُعا کا جواب نہ دے جو ہم سوچ رہے ہیں یا پھر وہ اُس سے کہیں زیادہ ہمارے لیے کرے جو ہم نے اُس سے مانگا ہے۔ (2-کُر 12:7-9؛ اِفس 3:20) ذرا غور کریں کہ یہوواہ شاید کس کس طرح سے ہماری دُعاؤں کا جواب دے۔
-
کسی مشکل سے نمٹنے کے لیے وہ ہمیں سکون، ایمان یا جسمانی طاقت دے سکتا ہے۔—فل 4:13۔
-
اچھے فیصلے کرنے کے لیے حکمت دے سکتا ہے۔—یعقو 1:5۔
-
کسی بات یا فیصلے پر عمل کرنے کی خواہش پیدا کر سکتا اور طاقت دے سکتا ہے۔—فل 2:13۔
-
کسی پریشانی میں اِطمینان دے سکتا ہے۔—فل 4:6، 7۔
-
دوسروں کے ذریعے وہ چیزیں دے سکتا ہے جن کی ہمیں ضرورت ہے یا وہ دوسروں کے ذریعے ہمیں تسلی اور حوصلہ دے سکتا ہے۔—1-یوح 3:17، 18۔
-
اُن لوگوں کی مدد کر سکتا ہے جن کے لیے ہم دُعا کرتے ہیں۔—اعما 12:5، 11۔
ویڈیو ”یہوواہ ’دُعائیں سنتا‘ ہے“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
-
اگر ہم اپنی صحت کی وجہ سے وہ سب نہیں کر پا رہے جو ہم کرنا چاہتے ہیں تو بھائی تکیشی کی مثال سے ہمیں کیوں حوصلہ مل سکتا ہے؟
-
ہم بھائی تکیشی کی طرح کیسے بن سکتے ہیں؟