مسیحیوں کے طور پر زندگی
”مَیں حاضر ہوں مجھے بھیج“
خدا کی خدمت کے لیے یسعیاہ نبی کا جذبہ بڑا مثالی تھا۔ اُنہوں نے مضبوط ایمان ظاہر کِیا اور ضرورت کے وقت خوشی سے خود کو خدا کی خدمت کے لیے پیش کِیا حالانکہ وہ ساری تفصیلات سے واقف نہیں تھے۔ (یسع 6:8) کیا آپ اپنی زندگی میں کچھ تبدیلیاں کر سکتے ہیں تاکہ آپ ایسے علاقے میں خدمت کر سکیں جہاں مبشروں کی زیادہ ضرورت ہے؟ (زبور 110:3) بِلاشُبہ کسی دوسرے علاقے میں جانے سے پہلے اِس بات پر سوچ بچار کرنا بہت اہم ہے کہ آیا آپ کے پاس ”کافی پیسے ہیں یا نہیں۔“ (لُو 14:27، 28) لیکن مُنادی کے کام کی خاطر قربانیاں دینے کے لیے تیار رہیں۔ (متی 8:20؛ مر 10:28-30) جیسا کہ ویڈیو ”وہ کم مبشروں والے علاقے میں منتقل ہو گئے“ میں دِکھایا گیا ہے، خدا کی خدمت سے ملنے والی برکتیں اُن قربانیوں سے کہیں زیادہ ہوتی ہیں جو ہم دیتے ہیں۔
ویڈیو دیکھنے کے بعد اِن سوالوں کے جواب دیں:
-
بھائی مارک اور اُن کے گھر والوں نے ملک ایکواڈور میں خدمت کرنے کے لیے کون سی قربانیاں دیں؟
-
یہ فیصلہ کرنے سے پہلے کہ وہ کس علاقے میں خدمت کریں گے، اُنہوں نے کن باتوں پر غور کِیا؟
-
اُنہیں کون سی برکتیں ملیں؟
-
آپ یہ معلومات کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں کہ کس علاقے میں مبشروں کی زیادہ ضرورت ہے؟
اپنی اگلی خاندانی عبادت کے دوران اِن سوالوں پر غور کریں:
-
ہم ایک خاندان کے طور پر یہوواہ خدا کی خدمت میں اَور زیادہ حصہ کیسے لے سکتے ہیں؟ (بادشاہتی خدمتگزاری 8/11 ص. 4-6)
-
اگر ہم کسی ایسے علاقے میں خدمت نہیں کر سکتے جہاں مبشر کم ہیں تو ہم اپنی کلیسیا میں کن طریقوں سے خدمت کر سکتے ہیں؟ (م16.03 ص. 23-25)