مسیحیوں کے طور پر زندگی
خدا کی تعلیم تعصب پر غالب آنے کی ترغیب دیتی ہے
یہوواہ ”خدا تعصب نہیں کرتا۔“ (اعما 10:34، 35) وہ ”سب قوموں، قبیلوں، نسلوں اور زبانوں“ کے لوگوں کو قبول کرتا ہے۔ (مکا 7:9) اِس لیے سچے مسیحیوں کی کلیسیا میں تعصب یا اِمتیازی سلوک کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ (یعقو 2:1-4) خدا سے تعلیم پانے کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی زندگیاں بدل گئی ہیں اور اب وہ ایک روحانی فردوس سے لطف اُٹھا رہے ہیں۔ (یسع 11:6-9) جب ہم اپنے دل سے تعصب ختم کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں تو ہم یہ ثابت کرتے ہیں کہ ہم خدا کی مثال پر عمل کرتے ہیں۔—اِفس 5:1، 2۔
ویڈیو ”جونی اور گیڈئین—ایک زمانے میں دُشمن مگر اب بھائی“ دیکھیں۔ پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
-
خدا کی تعلیم اُن اِنسانی کوششوں سے افضل کیسے ہے جو تعصب اور نفرت کو ختم کرنے کے لیے کی گئی ہیں؟
-
آپ کو ہماری عالمگیر برادری کے بارے میں کون سی بات اچھی لگتی ہے؟
-
جب ہم اپنے اِتحاد کو برقرار رکھتے ہیں تو یہوواہ خدا کی بڑائی کیسے ہوتی ہے؟