26 دسمبر–1 جنوری
یسعیاہ 17-23
گیت 43 اور دُعا
اِبتدائی کلمات (3 منٹ یا اِس سے کم)
پاک کلام سے سنہری باتیں
”اِختیار کے غلط اِستعمال سے اِختیار ہاتھ سے جا سکتا ہے“: (10 منٹ)
یسع 22:15، 16—شبناہ نے اپنے اِختیار کو اپنے فائدے کے لیے اِستعمال کِیا۔ (آئیپی-1 ص. 238، پ. 16، 17)
یسع 22:17-22—یہوواہ نے شبناہ سے اِختیار لے کر اِلیاقیم کو دے دیا۔ (آئیپی-1 ص. 238، 239، پ. 17، 18)
یسع 22:23-25—شبناہ کی زندگی سے ہم بہت سے اہم سبق سیکھ سکتے ہیں۔ (م07 1/2 ص. 14، پ. 6؛ آئیپی-1 ص. 240، 241، پ. 19، 20)
سنہری باتوں کی تلاش: (8 منٹ)
یسع 21:1—کون سے علاقے کو ”دشتِدریا“ [’سمندر کا بیابان،‘ ”کیتھولک ترجمہ“] کہا گیا ہے اور کیوں؟ (م06 1/12 ص. 21، پ. 2)
یسع 23:17، 18—صور کی اُجرت کیسے ”[یہوواہ] کے لیے مُقدس“ ہو گئی؟ (آئیپی-1 ص. 253، 254، پ. 22-24)
مَیں نے یسعیاہ 17-23 ابواب سے یہوواہ خدا کے بارے میں کیا سیکھا ہے؟
مَیں اِن ابواب میں سے کون سی باتیں مُنادی کے کام میں اِستعمال کر سکتا ہوں؟
تلاوت: (4 منٹ یا اِس سے کم) یسع 17:1-14
شاگرد بنانے کی تربیت
پہلی ملاقات: (2 منٹ یا اِس سے کم) پاک صحائف کی تعلیم—کتاب کو پیش کرنے کے لیے ویڈیو ”بائبل میں دلچسپی کیوں لیں؟“ اِستعمال کریں۔ (نوٹ: منظر کے دوران ویڈیو نہ چلائیں۔)
واپسی ملاقات: (4 منٹ یا اِس سے کم) پاک صحائف کی تعلیم—دروازے پر کھڑے کھڑے بائبل کورس شروع کرائیں اور اگلی ملاقات کی بنیاد ڈالیں۔
بائبل کورس: (6 منٹ یا اِس سے کم) خدا کی محبت، ص. 150، 151، پ. 10، 11—اِس منظر میں دِکھائیں کہ بائبل کورس کرنے والے طالبِعلم کے دل تک کیسے پہنچا جا سکتا ہے۔
مسیحیوں کے طور پر زندگی
کیا آپ ’جاگتے رہیں‘ گے؟: (8 منٹ) ایک بزرگ ”مینارِنگہبانی“ 15 مارچ 2015ء، صفحہ 12-16 پر مبنی تقریر پیش کرے۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ اُس نگہبان کی طرح جو یسعیاہ نبی کو رُویا میں دِکھائی دیا اور اُن پانچ کنواریوں کی طرح جن کا ذکر یسوع مسیح نے کِیا، جاگتے رہیں۔—یسع 21:8؛ متی 25:1-13۔
تنظیم کی کامیابیاں: (7 منٹ) دسمبر کے مہینے کی ویڈیو ”تنظیم کی کامیابیاں“ چلائیں۔
بائبل کا کلیسیائی مطالعہ: (30 منٹ) عظیم اُستاد، باب 14
دُہرائی اور اگلے اِجلاس پر ایک نظر (3 منٹ)
گیت 42 اور دُعا