اِختیار کے غلط اِستعمال سے اِختیار ہاتھ سے جا سکتا ہے
شبناہ خزانچی تھے۔ وہ شاید بادشاہ حِزقیاہ کے ”محل پر مُعیّن“ تھے۔ وہ بادشاہ سے دوسرے درجے پر تھے اور اُن سے اپنی ذمےداری کو اچھی طرح نبھانے کی توقع کی جاتی تھی۔
-
شبناہ کو یہوواہ کے لوگوں کی ضروریات پوری کرنی چاہیے تھیں۔
-
اُنہوں نے اپنے اِختیار کو اپنے فائدے کے لیے اِستعمال کِیا۔
-
یہوواہ نے شبناہ سے اِختیار لے کر اِلیاقیم کو دے دیا۔
-
اِلیاقیم کو ”داؤد کے گھر کی کُنجی“ دی گئی جو کہ طاقت اور اِختیار کی علامت تھی۔
ذرا سوچیں: شبناہ اپنے اِختیار کو دوسروں کے فائدے کے لیے کیسے اِستعمال کر سکتے تھے؟