مسیحیوں کے طور پر زندگی
کتاب ”خدا کی محبت میں قائم رہیں“ کے ذریعے لوگوں کے دل تک پہنچیں
یہ مہارت پیدا کرنا کیوں ضروری ہے؟ یہ بہت اہم ہے کہ لوگ یہوواہ کے معیار سیکھیں اور اِنہیں اپنائیں تاکہ وہ اُس طریقے سے یہوواہ کی عبادت کریں جو اُسے پسند ہے۔ (یسع 2:3، 4) جس کتاب سے ہم بائبل کورس شروع کراتے ہیں، اُس کے ختم ہونے کے بعد ہم کتاب ”خدا کی محبت“ اِستعمال کرتے ہیں۔ اِس کتاب کے ذریعے ہم طالبِعلم کو سمجھاتے ہیں کہ وہ خدا کے اصولوں کو اپنی زندگی میں کیسے لاگو کر سکتا ہے۔ (عبر 5:14) ہمیں طالبِعلم کے دل تک پہنچنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ اُسے یہوواہ کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب ملے۔—روم 6:17۔
آپ کیا کر سکتے ہیں؟
-
طالبِعلم کی ضروریات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اچھی تیاری کریں۔ ایسے سوال سوچیں جن کے ذریعے آپ اُن معلومات کے بارے میں اُس کے خیالات اور احساسات جان سکیں جن پر آپ نے بات کی ہے۔—امثا 20:5؛ بیای ص. 259۔
-
کتاب میں جو بکس دیے گئے ہیں، اُن کے ذریعے طالبِعلم کی یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ بائبل میں درج اصولوں پر عمل کرنے کے کتنے فائدے ہیں۔
-
طالبِعلم کی مدد کریں کہ اگر بائبل میں کسی بات کے بارے میں واضح حکم نہیں ہے تو وہ سوچ بچار کرنے کے بعد خود اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیسے کر سکتا ہے۔ لیکن آپ اُس کے لیے فیصلے نہ کریں۔—گل 6:5۔
-
سمجھداری سے یہ جاننے کی کوشش کریں کہ کہیں طالبِعلم کو بائبل کے کسی اصول پر عمل کرنا مشکل تو نہیں لگ رہا۔ پھر اُس کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ یہوواہ سے محبت کی بِنا پر اپنی زندگی کو تبدیل کرے۔—امثا 27:11؛ یوح 14:31۔