پیشکش کے لیے تجاویز
”مینارِنگہبانی“
سوال: ہم سب کو اکثر تسلی کی ضرورت پڑتی ہے۔ لیکن ہمیں تسلی کہاں سے مل سکتی ہے؟
آیت: 2-کُر 1:3، 4
پیشکش: اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ خدا ہمیں تسلی کیسے دیتا ہے۔
پاک کلام سے سچائی سکھائیں
سوال: کیا ہماری تکلیفوں کا ذمےدار خدا ہے؟
آیت: ایو 34:10
سچائی: خدا ہماری تکلیفوں کا ذمےدار نہیں ہے۔ تکلیفیں شیطان کی وجہ سے اور اِنسانوں کے غلط فیصلوں کی وجہ سے آتی ہے۔ اِس کے علاوہ حادثہ ہم میں سے کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ جب ہم پر کوئی مصیبت آتی ہے تو خدا ہماری مدد کرنے کو تیار ہوتا ہے۔ اُسے ہماری بہت فکر ہے۔
”بائبل میں دلچسپی کیوں لیں؟“ (ویڈیو)
سوال: آپ کے خیال میں اِس دُنیا پر کس کی حکومت ہے؟ [جواب دینے دیں۔] پاک کلام کا جواب جان کر شاید آپ حیران ہو جائیں۔ یہ جواب اِس ویڈیو میں دیا گیا ہے۔ [ویڈیو چلائیں۔]
پیشکش: اِس کتاب کے باب نمبر 11 میں بتایا گیا ہے کہ خدا نے دُکھ تکلیف کی اِجازت کیوں دی ہے اور وہ اِسے کیسے ختم کرے گا۔ [کتاب ”پاک صحائف کی تعلیم“ پیش کریں۔]
اپنی پیشکش بنائیں
پیچھے دیے گئے نمونے کے مطابق اپنی پیشکش بنائیں۔