مسیحیوں کے طور پر زندگی
گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—اُن لوگوں کی شاگرد بننے میں مدد کریں جو ”ہمیشہ کی زندگی کی راہ پر چلنے کی طرف مائل“ ہیں
یہ مہارت پیدا کرنا ضروری کیوں ہے؟ یہوواہ خدا اُن لوگوں کے دل میں سچائی کا بیج بڑھاتا ہے ”جو ہمیشہ کی زندگی کی راہ پر چلنے کی طرف مائل“ ہیں۔ (اعما 13:48؛ 1-کُر 3:7) جب ہم مُنادی کے دوران اُن لوگوں پر خاص توجہ دیتے ہیں جو بائبل کی تعلیمات کو قبول کرتے ہیں تو ہم خدا کے ساتھ کام کر رہے ہوتے ہیں۔ (1-کُر 9:26) بائبل کورس کرنے والے لوگوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ نجات حاصل کرنے کے لیے بپتسمہ لینا لازمی ہے۔ (1-پطر 3:21) ہم اُن کو اپنی زندگی میں تبدیلیاں کرنا، مُنادی کرنا اور تعلیم دینا اور اپنی زندگی یہوواہ کے لیے وقف کرنا سکھاتے ہیں اور یوں شاگرد بننے میں اُن کی مدد کرتے ہیں۔—متی 28:19، 20۔
آپ کیا کر سکتے ہیں؟
-
بائبل کورس کرنے والوں کو یاد دِلائیں کہ بائبل کورس کا مقصد یہ ہے کہ وہ یہوواہ خدا کو ”قریب سے جانیں“ اور اُسے خوش کرنا سیکھیں۔—یوح 17:3۔
-
اُن کی مدد کریں تاکہ وہ رُکاوٹوں کو عبور کر کے جیسے کہ بُری عادتوں اور بُرے ساتھیوں کو چھوڑ کے خدا کی خدمت کرنے کے لیے قدم اُٹھائیں۔
-
بپتسمہ لینے سے پہلے اور بعد میں اُن کی ہمت بڑھائیں اور اُن کی حوصلہافزائی کریں۔—اعما 14:22۔
ویڈیو ”یہوواہ خدا آپ کی مدد کرے گا“ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
-
کن خدشوں کی وجہ سے ایک شخص اپنی زندگی خدا کے لیے وقف کرنے اور بپتسمہ لینے سے ہچکچا سکتا ہے؟
-
بزرگ خدا کی خدمت کرنے کے لیے قدم اُٹھانے میں بائبل کورس کرنے والے لوگوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
-
ہم یسعیاہ 41:10 سے یہوواہ خدا کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟
-
ہم عیبدار ہونے کے باوجود کن خوبیوں کی بِنا پر صحیح طریقے سے یہوواہ کی خدمت کرنے کے قابل ہوں گے؟