مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

خوشی سے یہوواہ کی حمد کریں

خوشی سے یہوواہ کی حمد کریں

پولُس اور سیلاس نے اُس وقت گیت گا کر یہوواہ خدا کی حمد کی جب وہ قید میں تھے۔‏ (‏اعما 16:‏25‏)‏ بےشک اِس سے اُنہیں ثابت‌قدم رہنے کی ہمت ملی۔‏ آج‌کل ہمیں ہمارے گیتوں اور گانوں سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟‏ ہمیں حوصلہ ملتا ہے اور مشکلات کا سامنا کرتے وقت یہوواہ کے وفادار رہنے کی ہمت ملتی ہے۔‏ سب سے بڑھ کر اِن کے ذریعے یہوواہ کی بڑائی ہوتی ہے۔‏ (‏زبور 28:‏7‏)‏ ہماری حوصلہ‌افزائی کی گئی تھی کہ ہم کچھ گیتوں کے بول زبانی یاد کریں۔‏ کیا آپ نے ایسا کرنے کی کوشش کی؟‏ ہم خاندانی عبادت کے دوران اِن گیتوں کی مشق کر سکتے ہیں اور اِن کے بول یاد کر سکتے ہیں۔‏

ویڈیو CHILDREN PRAISE JEHOVAH IN SONG کو ہندی میں دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • گیت گانے سے ہم پر کیا اثر ہو سکتا ہے؟‏

  • آڈیو اور ویڈیو کے شعبے گیت ریکارڈ کرنے کی تیاری کیسے کرتے ہیں؟‏

  • بچے اور اُن کے گھر والے گیت کی ریکارڈنگ کی تیاری کیسے کرتے ہیں؟‏

  • آپ کے پسندیدہ گیت کون سے ہیں اور کیوں؟‏