ایک ظالم شخص جوش سے گواہی دینے والا بن گیا
ساؤل نے اُن باتوں پر فوراً عمل کِیا جو اُنہوں نے سیکھی تھیں۔ ساؤل نے ایسا کیوں کِیا جبکہ دوسرے ایسا کرنے میں ناکام رہے؟ کیونکہ وہ اِنسانوں سے زیادہ خدا سے ڈرتے تھے اور اُس رحم کے لیے بےحد شکرگزار تھے جو مسیح نے اُن پر کِیا تھا۔ اگر آپ بائبل کورس کر رہے ہیں لیکن ابھی تک آپ نے بپتسمہ نہیں لیا تو کیا آپ ساؤل کی طرح اُن باتوں پر عمل کرنے کا فیصلہ کریں گے جو آپ سیکھ رہے ہیں؟