سب جنگوں کو ختم کرنے کے لیے خدا کی جنگ
یہوواہ نے ”جو محبت . . . کا بانی ہے“ اور ”امن کو پسند کرتا ہے“ اپنے بیٹے کو جو کہ ”صلحسلامتی کا شہزادہ“ ہے، ایک جنگ لڑنے کے لیے کیوں مقرر کِیا ہے؟—2-کُر 13:11؛ 1-کُر 14:33؛ یسع 9:6، اُردو جیو ورشن۔
-
یہوواہ اور یسوع کو اِنصاف سے محبت اور بُرائی سے نفرت ہے۔
-
ابدی امن اور اِنصاف تبھی قائم ہوگا جب بُرے لوگوں کا نامونشان مٹ جائے گا۔
-
یہوواہ کی آسمانی فوجیں ’اِنصاف کے ساتھ جنگ لڑتی ہیں‘ جیسے کہ اُن کے سفید گھوڑوں اور سفید، صاف اور اعلیٰ قسم کے لینن کے کپڑوں سے ظاہر ہوتا ہے۔
ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ ہم اِس خاص جنگ میں بچ جائیں؟—صفن 2:3۔