مسیحیوں کے طور پر زندگی
گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—باتچیت کو صاحبِخانہ کی ضرورت کے مطابق ڈھالیں
باتچیت کو صاحبِخانہ کی ضرورت کے مطابق ڈھالیں
یہ مہارت پیدا کرنا ضروری کیوں ہے؟ مسحشُدہ مسیحی اور دوسری بھیڑیں ہر طرح کے لوگوں کو دعوت دیتی ہیں کہ وہ ’زندگی کا پانی مُفت لیں۔‘ (مکا 22:17) یہ پانی یہوواہ کی طرف سے اُن تمام فراہمیوں کی طرف اِشارہ کرتا ہے جن کے ذریعے وہ اپنے وفادار بندوں کو گُناہ اور موت سے چھڑائے گا۔ چونکہ لوگ فرق فرق ثقافتوں اور مذہبوں سے تعلق رکھتے ہیں، اِس لیے ہمیں اُن کو ”ابدی خوشخبری“ ایسے انداز میں سنانی چاہیے کہ ہر شخص کو لگے کہ یہ اُسی کے لیے ہے۔—مکا 14:6۔
-
آپ کیا کر سکتے ہیں؟
-
کوئی ایسا موضوع اور آیت چُنیں جو آپ کے علاقے کے لوگوں کے دل کو چُھو لے۔ آپ باتچیت کے لیے تجاویز میں سے کوئی ایسی تجویز یا کوئی اَور ایسا موضوع چُن سکتے ہیں جس میں لوگوں نے بڑی دلچسپی لی تھی۔ آپ کے علاقے میں لوگ کن موضوعات اور کن آیتوں میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں؟ کیا لوگ کسی حالیہ خبر کے بارے میں سوچ رہے اور بات کر رہے ہیں؟ مرد کس موضوع پر بات کرنا پسند کریں گے اور عورتیں کس موضوع پر؟
-
لوگوں سے اُس طریقے سے سلام دُعا کریں اور ملیں جو آپ کے علاقے میں عام ہے۔—2-کُر 6:3، 4۔
-
ہمارے تعلیم دینے کے اوزاروں سے اچھی طرح واقف ہوں تاکہ آپ ہمارے پیغام میں دلچسپی لینے والے کسی شخص کی ضرورت کے مطابق اُسے پڑھنے کے لیے کچھ دے سکیں یا کوئی ویڈیو دِکھا سکیں۔
-
اپنے پاس اُن لوگوں کی زبانوں میں ہماری کتابیں اور ویڈیوز ڈاؤنلوڈ کر کے رکھیں جو آپ کو مُنادی میں مل سکتے ہیں۔
• اپنی باتچیت کو صاحبِخانہ کی ضرورت کے مطابق ڈھالیں۔ (1-کُر 9:19-23) مثال کے طور پر اگر آپ کو پتہ چلتا ہے کہ حال ہی میں اُس کا کوئی عزیز فوت ہو گیا ہے تو آپ اُس سے کیا کہیں گے؟
-
ویڈیو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
-
مبشر نے صاحبِخانہ کے ساتھ کس موضوع پر بات شروع کی؟
-
صاحبِخانہ کو کس طرح کے حالات کا سامنا تھا؟
-
اِس صورتحال میں کس آیت پر بات کرنا مناسب تھا اور کیوں؟
• آپ مُنادی میں اپنی باتچیت کو اپنے علاقے کے لوگوں کی صورتحال کے مطابق کیسے ڈھالتے ہیں تاکہ بائبل کا پیغام اُن کے دل تک پہنچے؟