مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

زمین نے ”‏دریا کو نگل لیا“‏

زمین نے ”‏دریا کو نگل لیا“‏

پوری اِنسانی تاریخ میں کئی بار حکومتی اہلکاروں نے خدا کے بندوں کی مدد کی ہے۔‏ (‏عز 6:‏1-‏12؛‏ آستر 8:‏10-‏13‏)‏ آج بھی ”‏زمین“‏ یعنی کئی اِنسانی حکومتیں اذیت کے اُس ”‏دریا“‏ کو نگل رہی ہیں جو ’‏اژدہا‘‏ یعنی شیطان اپنے مُنہ سے اُگل رہا ہے۔‏ (‏مکا 12:‏16‏)‏ یہوواہ جو ہمارا ”‏چھڑانے والا خدا“‏ ہے،‏ کبھی کبھار اِنسانی حکمرانوں کو یہ ترغیب دے سکتا ہے کہ وہ مشکل سے نکلنے میں اُس کے لوگوں کی مدد کریں۔‏—‏زبور 68:‏20؛‏ امثا 21:‏1‏۔‏

لیکن اگر آپ کو اپنے ایمان کی وجہ سے قید میں ڈال دیا گیا ہے تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟‏ کبھی بھی اِس بات پر شک نہ کریں کہ یہوواہ آپ کے ساتھ ہے۔‏ (‏پید 39:‏21-‏23؛‏ زبور 105:‏17-‏20‏)‏ پورا بھروسا رکھیں کہ آپ کو اپنے ایمان کا اجر ضرور ملے گا اور آپ کی ثابت‌قدمی کی وجہ سے پوری دُنیا میں آپ کے بہن بھائیوں کو ہمت ملتی ہے۔‏—‏فل 1:‏12-‏14؛‏ مکا 2:‏10‏۔‏

پنجابی (‏شاہ مکھی)‏ ویڈیو ‏”‏کوریا چ ساڈے بھراواں دی قید توں آزادی‏“‏ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • پچھلے کئی سالوں کے دوران جنوبی کوریا میں ہمارے ہزاروں بھائیوں کو جیل میں کیوں ڈالا گیا تھا؟‏

  • عدالت کے کن فیصلوں کی وجہ سے ہمارے کچھ بھائیوں کو سزا کی مُدت پوری ہونے سے پہلے ہی رِہا کر دیا گیا؟‏

  • ہم پوری دُنیا میں اپنے اُن بھائیوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں جو اپنے ایمان کی وجہ سے قید میں ہیں؟‏

  • ہمیں اپنی اُس آزادی کو کیسے اِستعمال کرنا چاہیے جو اِس وقت ہمیں حاصل ہے؟‏

  • کسی بھی عدالتی کیس میں ہماری جیت کے پیچھے دراصل کس کا ہاتھ ہے؟‏

مَیں اپنی آزادی کو کیسے اِستعمال کر رہا ہوں؟‏