احبار 12-13
پاک کلام سے سنہری باتیں |کوڑھ کے حوالے سے دیے گئے حکموں سے سبق
13:4، 5، 45، 46، 52، 57
یہوواہ خدا نے بنیاِسرائیل کو کوڑھ کے سلسلے میں خاص حکم دیے تھے۔ یہ حکم جن اصولوں پر مبنی تھے، اُن سے ہم یہوواہ خدا کے ساتھ اپنے رشتے کو مضبوط رکھنے کے سلسلے میں کیا سیکھ سکتے ہیں؟
-
یہوواہ خدا نے کاہنوں کو سکھایا کہ وہ فوراً کوڑھ کی پہچان کیسے کر سکتے ہیں۔ کلیسیا کے چرواہے بھی فوراً اُن بہن بھائیوں کی مدد کرتے ہیں جن کا یہوواہ خدا کے ساتھ رشتہ کمزور پڑ رہا ہوتا ہے۔—یعقو 5:14، 15۔
-
بنیاِسرائیل کو ہر اُس چیز کو جلا دینا تھا جس پر کوڑھ لگ جاتا تھا تاکہ یہ بیماری مزید نہ پھیلے۔ سچے مسیحیوں کو بھی ہر اُس چیز کو چھوڑ دینا چاہیے جو اُنہیں گُناہ کی طرف لے جا سکتی ہے، پھر چاہے وہ چیز اُنہیں کتنی ہی عزیز کیوں نہ ہو۔ (متی 18:8، 9) اِن چیزوں میں اُن کی کچھ عادتیں، دوست یا تفریح شامل ہو سکتی ہے۔
ایک سچا مسیحی کیسے ثابت کر سکتا ہے کہ وہ واقعی یہوواہ کی مدد کو قبول کرنا چاہتا ہے؟