احبار 10-11
پاک کلام سے سنہری باتیں |اپنے گھر والوں سے زیادہ یہوواہ سے محبت کریں
10:1، 2، 4-7
جب ہمارے کسی عزیز کو کلیسیا سے خارج کر دیا جاتا ہے تو یہوواہ سے ہماری وفاداری کا کڑا اِمتحان ہو سکتا ہے۔ یہوواہ نے ہارون کو جو ہدایت دی، اُس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیں اپنے اُس رشتےدار سے میل جول بالکل ختم کر دینا چاہیے جسے کلیسیا سے خارج کر دیا گیا ہے۔ ہمارے گھر کے جن لوگوں نے یہوواہ سے بےوفائی کی ہے، ہمیں اُن سے زیادہ یہوواہ سے محبت کرنی چاہیے۔
جو لوگ خارجشُدہ لوگوں کے حوالے سے یہوواہ کی ہدایتوں پر عمل کرتے ہیں، اُنہیں کون سی برکتیں مل سکتی ہیں؟—1-کُر 5:11؛ 2-یوح 10، 11۔