مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

یہوواہ کے اِصلاح کرنے کے طریقے کی حمایت کرنے سے محبت ظاہر کریں

یہوواہ کے اِصلاح کرنے کے طریقے کی حمایت کرنے سے محبت ظاہر کریں

جب کسی ایسے شخص کو کلیسیا سے خارج کر دیا جاتا ہے جو توبہ نہیں کرتا تو کلیسیا محفوظ رہتی ہے اور اُس شخص کی اِصلاح ہوتی ہے۔‏ (‏1-‏کُر 5:‏6،‏ 11‏)‏ جب یہوواہ اِس طریقے سے اُس شخص کی اِصلاح کرتا ہے اور ہم اِس طریقے کی حمایت کرتے ہیں تو ہم محبت ظاہر کرتے ہیں۔‏ لیکن جب کسی کو کلیسیا سے خارج کِیا جاتا ہے تو اِس سے تو دوسروں کو دُکھ ہوتا ہے جیسے کہ اُس شخص کے رشتےداروں کو اور عدالتی کمیٹی کو۔‏ تو پھر ہم اِصلاح کے اِس طریقے کی حمایت کرنے سے محبت کیسے ظاہر کر رہے ہوتے ہیں؟‏

سب سے بڑھ کر ہم یہوواہ خدا کے نام اور اُس کے پاکیزگی کے معیاروں کے لیے محبت ظاہر کرتے ہیں۔‏ (‏1-‏پطر 1:‏14-‏16‏)‏ ہم خارج ہو جانے والے شخص کے لیے بھی محبت ظاہر کرتے ہیں۔‏ جب ایک شخص کی سختی سے اِصلاح کی جاتی ہے تو اُسے تکلیف تو بہت پہنچتی ہے لیکن اِس سے وہ ’‏صلح‌پسند اور نیک بن جاتا ہے۔‏‘‏ (‏عبر 12:‏5،‏ 6،‏ 11‏)‏ اگر ہم ایک خارج‌شُدہ شخص یا ایک ایسے شخص سے میل جول رکھتے ہیں جس نے کلیسیا کو چھوڑ دیا ہے تو یہوواہ اُس شخص کی جو اِصلاح کر رہا ہے،‏ ہم اُس میں رُکاوٹ بن رہے ہوں گے۔‏ یاد رکھیں کہ یہوواہ اپنے لوگوں کی ”‏مناسب تنبیہ“‏ کرتا ہے۔‏ (‏یرم 30:‏11‏)‏ ہم اُمید رکھ سکتے ہیں کہ وہ شخص ہمارے رحم‌دل باپ کی طرف لوٹ آئے گا۔‏ لیکن جب تک ایسا نہیں ہوتا،‏ اُس طریقے کی حمایت کرتے رہیں جس کے ذریعے یہوواہ اُس شخص کی اِصلاح کر رہا ہے اور ہر وہ کام کرتے رہیں جس سے یہوواہ کے ساتھ آپ کا رشتہ مضبوط ہو۔‏—‏یسع 1:‏16-‏18؛‏ 55:‏7‏۔‏

ویڈیو ‏”‏پورے دل سے یہوواہ کے وفادار رہیں‏“‏ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ماں باپ اُس وقت کس تکلیف سے گزرتے ہیں جب اُن کا بچہ یہوواہ کو چھوڑ دیتا ہے؟‏

  • کلیسیا اُس گھرانے کی مدد کیسے کر سکتی ہے جس کے کسی فرد نے یہوواہ کو چھوڑ دیا ہے؟‏

  • بائبل میں لکھے کس واقعے سے پتہ چلتا ہے کہ یہوواہ کا وفادار رہنا اپنے گھر والوں کے وفادار رہنے سے زیادہ اہم ہے؟‏

  • ہم کیسے ثابت کر سکتے ہیں کہ ہم اپنے گھر والوں سے زیادہ یہوواہ کے وفادار ہیں؟‏