پاک کلام سے سنہری باتیں
جب زندگی گزارنا مشکل لگے
جب ایوب پر مشکلیں آئیں تو اُنہیں اپنی زندگی بوجھ لگنے لگی۔ (ایو 7:1؛ ڈبلیو06 15/3 ص. 14 پ. 10)
اُن پر اِتنی مشکلیں آئیں کہ اُنہوں نے اپنے احساسات کے بارے میں کُھل کر بات کی۔ (ایو 7:11)
اُنہوں نے تو یہ تک کہا کہ وہ مر جانا چاہتے ہیں۔ (ایو 7:16؛ م20.12 ص. 16 پ. 1)
اگر آپ کو بھی کبھی ایسا لگے کہ آپ کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے تو کُھل کر دُعا میں یہوواہ کو اور اپنے کسی قریبی اور سمجھدار دوست کو اپنے احساسات بتائیں۔ ایسا کرنے سے شاید آپ کچھ ہلکا محسوس کرنے لگیں۔—جاگو12 04 ص. 20-21۔