مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

یہوواہ اُن سب کو بچاتا ہے جو اندر سے ٹوٹے ہوئے اور دُکھی ہیں

یہوواہ اُن سب کو بچاتا ہے جو اندر سے ٹوٹے ہوئے اور دُکھی ہیں

ہم سب کبھی نہ کبھی دُکھی ہو جاتے ہیں۔ لیکن دُکھی ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ یہوواہ کے ساتھ ہماری دوستی کمزور پڑ گئی ہے۔ یہوواہ نے بتایا ہے کہ وہ بھی کبھی کبھار دُکھی ہو جاتا ہے۔ (‏پید 6:‏5، 6‏)‏ لیکن اگر ہم حد سے زیادہ دُکھی ہو جاتے ہیں یا ہر وقت اندر سے ٹوٹا ہوا محسوس کرتے ہیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟‏

یہوواہ سے مدد مانگیں:‏ یہوواہ کو ہماری صحت اور ہمارے احساسات کی بہت فکر ہے۔ وہ جانتا ہے کہ ہم کب خوش ہوتے ہیں اور کب دُکھی اور وہ سمجھتا ہے کہ ہم ایسا کیوں محسوس کر رہے ہیں۔ (‏زبور 7:‏9‏)‏ سب سے بڑھ کر یہ کہ یہوواہ کو ہماری بہت پرواہ ہے اور وہ ہماری مدد کرنا چاہتا ہے تاکہ ہم اپنے دُکھ یہاں تک کے اپنے ڈپریشن پر قابو پا سکیں۔—‏زبور 34:‏18‏۔‏

اپنے دل کی حفاظت کریں:‏ جب ہم دُکھی رہتے ہیں تو اِس سے نہ صرف ہماری خوشی ختم ہو جاتی ہے بلکہ یہوواہ کے ساتھ ہماری دوستی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اِس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے دل کی حفاظت کریں جو کہ ہماری سوچ اور احساسات کی طرف اِشارہ کرتا ہے۔—‏امثا 4:‏23‏۔‏

ویڈیو ‏”‏ہمارے بہن بھائی اِطمینان کی زندگی گزار رہے ہیں—‏ڈپریشن کے باوجود‏“‏ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • نکیِ نے ڈپریشن سے لڑنے کے لیے کون سے قدم اُٹھائے؟‏

  • نکیِ کو ایسا کیوں لگا کہ اُسے ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے؟—‏متی 9:‏12‏۔‏

  • نکیِ نے کن طریقوں سے یہ ثابت کِیا کہ اُنہیں بھروسا ہے کہ یہوواہ اُن کی مدد کرے گا؟‏