مسیحیوں کے طور پر زندگی
مُنادی کے دوران JW.ORG کا صفحۂاوّل اِستعمال کریں
ہماری ویبسائٹ کے صفحۂاوّل پر ایسی ویڈیوز اور مضمون ڈالے جاتے ہیں جو اُن لوگوں کو بہت دلچسپ لگتے ہیں جو خدا کے بارے میں سیکھنا چاہتے ہیں۔ (اعما 13:48) اِس پر اکثر ایسے موضوعات پر توجہ دِلائی جاتی ہے جن کے بارے میں لوگ بات کر رہے ہوتے ہیں یا جن کے بارے میں خبریں چل رہی ہوتی ہیں۔
آپ مُنادی کے دوران jw.org کے صفحۂاوّل کو کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟
-
باقاعدگی سے ویبسائٹ پر جائیں۔ دیکھیں کہ آجکل صفحۂاوّل پر کیا دِکھایا جا رہا ہے اور پھر سوچیں کہ آپ اِس سے کسی ایسے شخص کی مدد کیسے کر سکتے ہیں جو ہمارے پیغام میں دلچسپی لے رہا ہے۔ (حال ہی میں صفحۂاوّل پر نمایاں کیے گئے مضمون اور ویڈیوز دیکھنے کے لیے صفحۂاوّل پر ”مزید دیکھیں“ پر کلک کریں۔) اگر آپ ویبسائٹ پر ڈالی جانے والی معلومات کو دیکھتے رہیں گے تو آپ نئے نئے طریقوں سے دوسروں کو گواہی دے پائیں گے۔
-
باتچیت شروع کرنے کے لیے صفحۂاوّل پر نمایاں کیے گئے مضامین اور ویڈیوز کو اِستعمال کریں۔ اِن مضامین اور ویڈیوز سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہمارے علاقے کے لوگ آجکل شاید کس بارے میں سوچ رہے ہوں۔
-
لوگوں کو صفحۂاوّل دِکھائیں۔ کچھ خاص موضوعات پر اُن کی توجہ دِلائیں اور اُنہیں دِکھائیں کہ وہ خود ویبسائٹ کے فرق فرق حصوں کو کیسے کھول سکتے ہیں۔
-
لنک شیئر کریں۔ کچھ لوگ ہم سے مل کر باتچیت کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔ لیکن اُنہیں ہماری ویبسائٹ اِستعمال کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ اِس لیے اُنہیں صفحۂاوّل کا لنک یا کسی ایسے مضمون یا ویڈیو کا لنک بھیجیں جسے صفحۂاوّل پر نمایاں کِیا گیا ہو۔