مسیحیوں کے طور پر زندگی
خالق کو جاننے میں ایسے لوگوں کی مدد کریں جو کسی مذہب کو نہیں مانتے
کیا آپ کو کبھی کسی ایسے شخص کو گواہی دینا مشکل لگا ہے جو کسی مذہب کو نہیں مانتا؟ شاید آپ کو اُس شخص کو گواہی دینا اِس لیے مشکل لگا کیونکہ آپ سوچ رہے تھے کہ وہ آپ کی بات نہیں سنے گا۔ اگر ایسا ہے تو یاد رکھیں کہ ایسے بہت سے لوگ جو پہلے نہ تو کسی مذہب کو مانتے تھے اور نہ ہی خدا پر ایمان رکھتے تھے بعد میں یہوواہ کے گواہ بن گئے۔ کبھی کبھار ہمیں بس کچھ ایسے ثبوتوں پر غور کرنے میں اُن کی مدد کرنی تھی جن سے ثابت ہوتا ہے کہ خدا موجود ہے۔—روم 1:20؛ 10:14۔
ویڈیو ”یاد رکھیں—ایمان سے خالی لوگ بھی ایمان لا سکتے ہیں!—کسی مذہب کو نہ ماننے والے“ کو دیکھیں اور پھر اِس سوال کا جواب دیں:
آپ بھائی ٹوماسو کی زندگی سے ایسے لوگوں کو گواہی دینے کے حوالے سے کیا سیکھتے ہیں جو کسی مذہب کو نہیں مانتے؟