مسیحیوں کے طور پر زندگی
یہوواہ کے بندوں کی مدد کرنے والے چرواہے
بہت سے لوگ ایسے لوگوں پر بھروسا نہیں کرتے جن کے پاس اِختیار ہوتا ہے۔ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں۔ صدیوں سے اِنسان اِختیار کو اپنے فائدے کے لیے اِستعمال کرتا آیا ہے۔ (میک 7:3) لیکن ہم اِس بات کے لیے یہوواہ کے بہت شکرگزار ہیں کہ ہماری کلیسیاؤں میں بزرگوں کو اِس طرح سے ٹریننگ دی گئی ہے کہ وہ اپنے اِختیار کو یہوواہ کے لوگوں کی بھلائی کے لیے اِستعمال کرتے ہیں۔—آستر 10:3؛ متی 20:25، 26۔
کلیسیا کے بزرگ دُنیا کے اُن لوگوں سے فرق ہیں جن کے پاس اِختیار ہوتا ہے۔ وہ بزرگوں کے طور پر اپنی ذمےداری کو اِس لیے پورا کرتے ہیں کیونکہ وہ یہوواہ اور اُس کے بندوں سے پیار کرتے ہیں۔ (یوح 21:16؛ 1-پطر 5:1-3) یسوع مسیح کی سربراہی میں یہ چرواہے ہر مبشر کی مدد کرتے ہیں تاکہ وہ خود کو یہوواہ کے خاندان کا حصہ سمجھے اور یہوواہ کے قریب رہے۔ وہ یہوواہ کے بندوں کی مدد کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں اور جب اُنہیں علاج کے حوالے سے کوئی مدد چاہیے ہوتی ہے یا جب کوئی آفت آتی ہے تو وہ فوراً اُن کی مدد کرتے ہیں۔ اگر آپ کو مدد کی ضرورت ہے تو کیوں نہ آپ خود اپنی کلیسیا کے بزرگوں سے اِس بارے میں بات کریں؟—یعقو 5:14۔
ویڈیو ”چرواہے اپنے گلّے کا خیال رکھتے ہیں“ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
-
بزرگوں نے ماریانا کے لیے جو کچھ کِیا، اُس سے اُنہیں کیسے فائدہ ہوا؟
-
بزرگوں نے ایلیاس کے لیے جو کچھ کِیا، اُس سے اُنہیں کیسے فائدہ ہوا؟
-
اِس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد آپ اُس کام کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں جو بزرگ کلیسیا میں کرتے ہیں؟