16-22 ستمبر
زبور 85-87
گیت نمبر 41 اور دُعا | اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
1. دُعا کرنے سے ہم ثابتقدم رہ پاتے ہیں
(10 منٹ)
یہوواہ سے دُعا کریں کہ وہ خوش رہنے میں آپ کی مدد کرے۔ (زبو 86:4)
یہوواہ سے دُعا کریں کہ وہ اُس کا وفادار رہنے میں آپ کی مدد کرے۔ (زبو 86:11، 12؛ م12 1/5 ص. 30 پ. 10)
اِس بات کا بھروسا رکھیں کہ یہوواہ آپ کی دُعاؤں کا جواب دے گا۔ (زبو 86:6، 7؛ م23.05 ص. 13 پ. 17-18)
خود سے پوچھیں: ”جب مجھے مشکلوں کا سامنا ہوتا ہے تو کیا مَیں پہلے سے لمبی اور زیادہ بار دُعا کرتا ہوں؟“—زبو 86:3۔
2. سنہری باتوں کی تلاش
(10 منٹ)
-
زبو 86:11—داؤد کی دُعا سے ایک شخص کے دل کی حالت کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے؟ (آئیٹی-1 ص. 1058 پ. 5)
-
آپ زبور 85-87 سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟
3. تلاوت
(4 منٹ) زبو 86:1–87:7 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 12)
4. باتچیت شروع کرنا
(3 منٹ) موقع ملتے ہی گواہی۔ بائبل کورس کرنے کی دعوت دیں۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 3 نکتہ نمبر 5)
5. باتچیت جاری رکھنا
(4 منٹ) موقع ملتے ہی گواہی۔ کسی ایسے شخص کو بائبل کورس کرنے کی دعوت دیں جس نے پچھلی ملاقات پر آپ کو بتایا تھا کہ وہ حال ہی میں ہونے والے کسی واقعے کی وجہ سے پریشان ہے۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 7 نکتہ نمبر 4)
6. شاگرد بنانا
(5 منٹ) کتاب ”خوشیوں بھری زندگی!“ سبق نمبر 15 نکتہ نمبر 5۔ آپ جس شخص کو بائبل کورس کرا رہے ہیں، اُسے بتائیں کہ جب آپ اگلے ہفتے کہیں جا رہے ہیں تو اُسے بائبل کورس کیسے کرایا جائے گا۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 10 نکتہ نمبر 4)
گیت نمبر 83
7. ہمت نہ ہاریں
(5 منٹ) باتچیت۔
ویڈیو چلائیں۔ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
-
کبھی کبھار ہمیں یہ کیوں لگ سکتا ہے کہ ہمیں مُنادی کرنا چھوڑ دینا چاہیے؟
-
ہمیں ہمت کیوں نہیں ہارنی چاہیے؟
8. بائبل کورس کرنے کی دعوت دیتے رہیں
(10 منٹ) باتچیت۔
کیا آپ نے اِس مہینے کی خاص مہم کے دوران کسی کو قاعدہ ”اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی“ سے بائبل کورس شروع کرایا ہے؟ اگر آپ نے ایسا کِیا ہے تو آپ بہت زیادہ خوش ہوں گے اور یقیناً دوسرے بہن بھائیوں کو بھی اِس سے بہت حوصلہ ملا ہوگا۔ لیکن اگر آپ نے ابھی تک کسی کو بائبل کورس شروع نہیں کرایا تو شاید آپ سوچ رہے ہوں کہ آپ کی محنت کا کوئی فائدہ نہیں۔ اگر آپ اِس وجہ سے بےحوصلہ ہو گئے ہیں کہ آپ نے ابھی تک کسی کو بائبل کورس شروع نہیں کرایا تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟
یہ ویڈیو چلائیں: ”ہم صبر کرنے سے ”ثابت کرتے ہیں کہ ہم خدا کی خدمت کرنے کے لائق ہیں“—مُنادی کرتے وقت۔“ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
-
اگر ہمیں کبھی لگتا ہے کہ ہم مُنادی کرتے وقت جو محنت کر رہے ہیں، وہ سب بےکار جا رہی ہے تو 2-کُرنتھیوں 6:4، 6 ہماری مدد کیسے کر سکتی ہیں؟
-
اگر آپ کو لگ رہا ہے کہ بہت کوششوں کے باوجود بھی آپ کسی کو بائبل کورس شروع نہیں کرا پا رہے تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟
یاد رکھیں کہ ہماری خوشی کا تعلق اِس بات سے نہیں ہے کہ ہم نے کتنے لوگوں کو بائبل کورس شروع کرایا ہے یا کرا رہے ہیں۔ اِس کی بجائے ہمیں اِس بات سے خوشی ملتی ہے کہ یہوواہ ہماری محنت سے خوش ہے۔ (لُو 10:17-20) اِس لیے پورے دل سے اِس مہم میں حصہ لیتے رہیں اور یہ کبھی نہ بھولیں کہ ”آپ مالک کے لیے جو خدمت کر رہے ہیں، وہ فضول نہیں ہے۔“—1کُر 15:58۔
9. کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ
(30 منٹ) ایمان ظاہر کریں، اِختتامیہ پیراگراف نمبر 1-13