مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

2-‏8 ستمبر

زبور 79-‏81

2-‏8 ستمبر

گیت نمبر 29 اور دُعا | اِبتدائی کلمات ‏(‏1 منٹ)‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

1.‏ یہوواہ کے عظیمُ‌الشان نام کے لیے محبت دِکھائیں

‏(‏10 منٹ)‏

ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے یہوواہ کی بدنامی ہو۔ (‏زبو 79:‏9‏؛ م17.‏02 ص.‏ 10 پ.‏ 5‏)‏

یہوواہ کا نام لیں۔ (‏زبو 80:‏18‏؛ آیتوں کی وضاحت‏—‏نمبر 3 پ.‏ 4-‏5‏)‏

یہوواہ اُن لوگوں کو ڈھیروں ڈھیر برکتیں دیتا ہے جو اُس کے حکم مان کر اُس کے نام کے لیے محبت دِکھاتے ہیں۔ (‏زبو 81:‏13،‏ 16‏)‏

اپنے چال‌چلن سے یہوواہ کے نام کی بڑائی کرنے کے لیے ہمیں دوسروں کو بتانا چاہیے کہ ہم یہوواہ کے گواہ ہیں۔‏

2.‏ سنہری باتوں کی تلاش

‏(‏10 منٹ)‏

  • زبو 80:‏1‏—‏کبھی کبھار بنی‌اِسرائیل کے سارے قبیلوں کی طرف اِشارہ کرنے کے لیے یوسف کا نام کیوں اِستعمال کِیا گیا؟ (‏آئی‌ٹی‏-‏2 ص.‏ 111‏)‏

  • آپ زبور 79-‏81 سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟‏

3.‏ تلاوت

شاگرد بنانے کی تربیت

4.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏1 منٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی۔‏ بائبل کورس کرنے کی دعوت دیں۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 4 نکتہ نمبر 4‏)‏

5.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏3 منٹ)‏ موقع ملتے ہی گواہی۔‏ بائبل کورس کرنے کی دعوت دیں۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 4 نکتہ نمبر 3‏)‏

6.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏2 منٹ)‏ عوامی جگہوں پر گواہی۔‏ بائبل کورس کرنے کی دعوت دیں۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 3 نکتہ نمبر 3‏)‏

7.‏ بات‌چیت جاری رکھنا

‏(‏5 منٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی۔‏ ہمارے پیغام میں دلچسپی دِکھانے والے کسی ایسے شخص کو بائبل کورس کرنے کی دعوت دیں جس نے پہلے بائبل کورس کرنے سے منع کر دیا تھا۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 8 نکتہ نمبر 3‏)‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گیت نمبر 10

8.‏ ”‏میرے بندے میرے نام کو پاک ٹھہرائیں گے“‏

‏(‏15 منٹ)‏ بات‌چیت۔‏

شیطان نے باغِ‌عدن میں یہوواہ کے نام پر اِلزام لگانا شروع کِیا۔ تب سے تمام اِنسانوں اور فرشتوں کو ایک سب سے اہم فیصلہ کرنا ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ یہوواہ کے نام کو پاک ٹھہرائیں گے یا نہیں۔‏

آئیں کچھ ایسے جھوٹے اِلزامات پر غور کریں جو شیطان نے یہوواہ پر لگائے ہیں۔ اُس نے یہوواہ پر یہ اِلزام لگایا ہے کہ وہ ایک بہت سخت حکمران ہے اور ہم سے محبت نہیں کرتا۔ (‏پید 3:‏1-‏6؛‏ ایو 4:‏18، 19‏)‏ وہ یہ دعویٰ کرتا ہے کہ یہوواہ کے بندے اُسے دل سے محبت نہیں کرتے۔ (‏ایو 2:‏4، 5‏)‏ اُس نے لاکھوں لوگوں کو اِس بات کا یقین دِلا دیا ہے کہ یہوواہ نے اِس خوب‌صورت کائنات کو نہیں بنایا۔—‏روم 1:‏20، 21‏۔‏

آپ کو یہوواہ کے بارے میں یہ جھوٹی باتیں سن کر کیسا لگتا ہے؟ یقیناً آپ کو اچھا نہیں لگتا اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ دوسروں کو یہوواہ کے بارے میں سچ بتائیں۔ یہوواہ جانتا ہے کہ اُس کے بندے اُس کا نام پاک ٹھہرانے میں اُس کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ (‏یسعیاہ 29:‏23 پر غور کریں۔)‏ آپ ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟‏

  • دوسروں کی مدد کریں تاکہ وہ یہوواہ کو قریب سے جانیں اور اُس سے محبت کریں۔‏ (‏یوح 17:‏25، 26‏)‏ دوسروں کو اِس بات کے ثبوت دِکھانے کے لیے تیار رہیں کہ یہوواہ موجود ہے اور اُنہیں اُس کی شان‌دار خوبیوں کے بارے میں بتائیں۔—‏یسع 63:‏7‏۔‏

  • اپنے پورے دل سے یہوواہ سے محبت کریں۔‏ (‏متی 22:‏37، 38‏)‏ یہوواہ کے حکم صرف اِس لیے نہ مانیں کیونکہ اِن سے آپ کو فائدہ ہوتا ہے بلکہ اِس لیے مانیں کیونکہ آپ یہوواہ کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔—‏اَمثا 27:‏11‏۔‏

یہ ویڈیو چلائیں‏:‏ ‏”‏محبت کبھی ختم نہیں ہوگی—‏چاہے سکول کا ماحول بُرا ہو۔“‏ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:‏

  • ایرئیل اور ڈی‌ایگو نے یہوواہ کے نام کا دِفاع کیسے کِیا؟‏

  • اُنہوں نے یہوواہ کے نام کا دِفاع کیوں کِیا؟‏

  • آپ اُن کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟‏

9.‏ کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ

اِختتامی کلمات ‏(‏3 منٹ)‏ | گیت نمبر 60 اور دُعا