21-27 اکتوبر
زبور 100-102
گیت نمبر 37 اور دُعا | اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
1. یہوواہ کی اٹوٹ محبت کے لیے قدر دِکھائیں
(10 منٹ)
اپنے دل میں یہوواہ کے لیے گہری محبت پیدا کریں۔ (زبو 100:5؛ م23.03 ص. 12 پ. 18-19)
ایسی چیزوں سے دُور رہیں جو یہوواہ کے ساتھ آپ کی دوستی کو کمزور کر سکتی ہیں۔ (زبو 101:2، 3؛ م23.02 ص. 17 پ. 10)
ایسے لوگوں سے دُور رہیں جو یہوواہ اور اُس کی تنظیم کو بدنام کرتے ہیں۔ (زبو 101:5؛ م11 1/7 ص. 16 پ. 7-8)
خود سے پوچھیں: ”جس طرح سے مَیں سوشل میڈیا اِستعمال کرتا ہوں، کیا اُس کی وجہ سے یہوواہ کے ساتھ میری دوستی کمزور تو نہیں ہو رہی؟“
2. سنہری باتوں کی تلاش
(10 منٹ)
زبو 102:6—زبور لکھنے والے نے خود کو ایک حواصل سے تشبیہ کیوں دی؟ (آئیٹی-2 ص. 596)
آپ زبور 100-102 سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟
3. تلاوت
(4 منٹ) زبو 102:1-28 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 12)
4. باتچیت شروع کرنا
(3 منٹ) گھر گھر جا کر مُنادی۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 2 نکتہ نمبر 3)
5. باتچیت جاری رکھنا
(5 منٹ) گھر گھر جا کر مُنادی۔ بائبل کورس کرنے کی دعوت دیں۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 9 نکتہ نمبر 4)
6. اپنے عقیدوں کی وضاحت کرنا
(4 منٹ) منظر۔ ”پاک کلام سے متعلق سوال و جواب“ نمبر 129—موضوع: کیا بائبل بدل گئی ہے؟ (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 8)
گیت نمبر 137
7. مَیں تجھ سے لپٹا رہتا ہوں اور تُو مجھے تھامے رہتا ہے
(15 منٹ)
باتچیت۔ ویڈیو چلائیں۔ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
حناہ نے یہوواہ کے لیے اٹوٹ محبت کیسے دِکھائی؟
ہم اُن کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟
8. کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ
(30 منٹ) یسوع مسیح راستہ، باب نمبر 4