مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

30 ستمبر–‏6 اکتوبر

زبور 90-‏91

30 ستمبر–‏6 اکتوبر

گیت نمبر 140 اور دُعا | اِبتدائی کلمات ‏(‏1 منٹ)‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

1.‏ اپنی زندگی کو بڑھانے کے لیے یہوواہ پر بھروسا کریں

‏(‏10 منٹ)‏

ہم اپنی زندگی کو بہت زیادہ نہیں بڑھا سکتے۔ (‏زبو 90:‏10‏؛ ڈبلیوپی19.‏3 ص.‏ 5 پ.‏ 3-‏5‏)‏

یہوواہ”‏ہمیشہ سے ہمیشہ تک“‏ ہے۔ (‏زبو 90:‏2‏؛ ڈبلیوپی19.‏1 ص.‏ 5، بکس‏)‏

یہوواہ اُن لوگوں کو ہمیشہ کی زندگی دے سکتا ہے جو اُس پر بھروسا کرتے ہیں اور وہ ایسا کرے گا بھی۔ (‏زبو 21:‏4؛‏ 91:‏16‏)‏

اپنی زندگی کو بچانے کے لیے کوئی ایسا علاج نہ کروائیں جس کی وجہ سے آپ کو یہوواہ کے معیاروں پر سمجھوتا کرنا پڑے اور یہوواہ کے ساتھ آپ کی دوستی ٹوٹ جائے۔ (‏م22.‏06 ص.‏ 18 پ.‏ 16-‏17‏)‏

2.‏ سنہری باتوں کی تلاش

‏(‏10 منٹ)‏

  • زبو 91:‏11‏—‏ہمیں فرشتوں سے ملنے والی مدد کے بارے میں کیا مناسب سوچ رکھنی چاہیے؟ (‏ڈبلیوپی17.‏5 ص.‏ 5‏)‏

  • آپ زبور 90-‏91 سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟‏

3.‏ تلاوت

شاگرد بنانے کی تربیت

4.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏3 منٹ)‏ موقع ملتے ہی گواہی۔‏ بائبل کا ذکر کیے بغیر ایک شخص سے اِس طرح بات کریں کہ وہ آپ کو اپنی پریشانی کے بارے میں بتائے یا یہ بتائے کہ وہ کس بارے میں جاننا چاہتا ہے تاکہ آپ اُسے بتا سکیں کہ بائبل اُس کی زندگی کو کیسے بہتر بنا سکتی ہے۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 1 نکتہ نمبر 3‏)‏

5.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏4 منٹ)‏ موقع ملتے ہی گواہی۔‏ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 1 نکتہ نمبر 4‏)‏

6.‏ تقریر

‏(‏5 منٹ)‏ محبت دِکھائیں،‏ اِضافی معلومات—‏حصہ 1 نکتہ نمبر 5‏—‏موضوع:‏ آپ زمین پر ہمیشہ تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ (‏تعلیم اور تلاوت،‏ نکتہ نمبر 14‏)‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گیت نمبر 158

7.‏ ‏’‏خدا کے عظیم صبر‘‏ کی قدر کریں—‏وقت کے حوالے سے یہوواہ کی سوچ

‏(‏5 منٹ)‏ بات‌چیت۔‏

ویڈیو چلائیں‏۔‏ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:‏

  • جب ہم‌وقت کے بارے میں یہوواہ کی سوچ کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں تو اِس سے ہماری مدد کیسے ہوتی ہے کہ ہم صبر سے یہوواہ کے وعدوں کے پورا ہونے کا اِنتظار کریں؟‏

8.‏ ستمبر کے مہینے کے لیے ویڈیو ‏”‏تنظیم کی کامیابیاں“‏

‏(‏10 منٹ)‏ ویڈیو چلائیں‏۔‏

9.‏ کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ

اِختتامی کلمات ‏(‏3 منٹ)‏ | گیت نمبر 96 اور دُعا