مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

7-‏13 اکتوبر

زبور 92-‏95

7-‏13 اکتوبر

گیت نمبر 84 اور دُعا | اِبتدائی کلمات ‏(‏1 منٹ)‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

1.‏ یہوواہ کی خدمت کرنا زندگی جینے کا بہترین طریقہ ہے

‏(‏10 منٹ)‏

یہ یہوواہ کا حق ہے کہ ہم اُس کی عبادت کریں۔ (‏زبو 92:‏1،‏ 4‏؛ م18.‏04 ص.‏ 28 پ.‏ 5‏)‏

یہوواہ اپنے بندوں کی مدد کرتا ہے کہ وہ ایسے فیصلے کریں جن سے اُن کی زندگی خوشیوں سے بھر جائے۔ (‏زبو 92:‏5‏؛ م18.‏11 ص.‏ 23 پ.‏ 8‏)‏

یہوواہ اُن لوگوں کی بہت قدر کرتا ہے جو بڑھاپے میں بھی اُس کی خدمت کرتے رہتے ہیں۔ (‏زبو 92:‏12-‏15‏؛ م20.‏01 ص.‏ 19 پ.‏ 18‏)‏

خود سے پوچھیں‏:‏ ”‏کون سی چیز مجھے اپنی زندگی یہوواہ کے نام کرنے اور بپتسمہ لینے سے روک رہی ہے؟“‏

2.‏ سنہری باتوں کی تلاش

‏(‏10 منٹ)‏

  • زبو 92:‏5‏—‏ہم اِس آیت سے یہوواہ کی دانش‌مندی کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟ (‏سی‌ایل ص.‏ 176 پ.‏ 18‏)‏

  • آپ زبور 92-‏95 سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟‏

3.‏ تلاوت

شاگرد بنانے کی تربیت

4.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏4 منٹ)‏ موقع ملتے ہی گواہی۔‏ ایک شخص سے بات‌چیت کے دوران کچھ ایسا کہیں جس سے آپ کو اُسے یہ بتانے کا موقع ملے کہ آپ دوسروں کو بائبل سے تعلیم دیتے ہیں۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 5 نکتہ نمبر 3‏)‏

5.‏ بات‌چیت جاری رکھنا

‏(‏3 منٹ)‏ موقع ملتے ہی گواہی۔‏ ہمارے پیغام میں دلچسپی دِکھانے والے کسی ایسے شخص کو بائبل کورس کرنے کی دعوت دیں جس نے پہلے بائبل کورس کرنے سے منع کر دیا تھا۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 8 نکتہ نمبر 4‏)‏

6.‏ شاگرد بنانا

‏(‏5 منٹ)‏ ایک ایسے طالبِ‌علم سے بات‌چیت کریں جو یہوواہ کی خدمت میں آگے نہیں بڑھ رہا۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 12 نکتہ نمبر 5‏)‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گیت نمبر 5

7.‏ شدید پریشانیوں کے شکار نوجوانوں کے لیے مدد

‏(‏15 منٹ)‏ بات‌چیت۔‏

جو لوگ یہوواہ کی عبادت کرتے ہیں، اُنہیں بھی شدید پریشانیوں اور مشکلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مثال کے طور پر داؤد کو بھی فرق فرق موقعوں پر شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور آج ہمارے بہت سے بہن بھائیوں کو بھی اِس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ (‏زبو 13:‏2؛‏ 139:‏23‏)‏ افسوس کی بات ہے کہ نوجوانوں کو بھی شدید پریشانیوں سے گزرنا پڑتا ہے جن کی وجہ سے کبھی کبھار اُن کی حالت ایسی ہو جاتی ہے کہ اُن کے لیے روٹین کے کام کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے جیسے کہ سکول جانا یا عبادتوں میں جانا۔ کچھ نوجوانوں کو تو پریشانی کے دورے پڑنے لگتے ہیں یا اُن کے ذہن میں خودکُشی کے خیال آنے لگتے ہیں۔‏

نوجوانو!‏ اگر آپ کسی بھی وجہ سے شدید پریشان ہیں تو اپنے امی ابو یا کسی پُختہ مسیحی کو بتائیں کہ آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں۔ مدد کے لیے یہوواہ سے بھی دُعا کریں۔ (‏فلِ 4:‏6‏)‏ وہ آپ کی مدد ضرور کرے گا۔ (‏زبو 94:‏17-‏19؛‏ یس 41:‏10‏)‏ ذرا بھائی سٹینگ کی مثال پر غور کریں۔‏

یہ ویڈیو چلائیں‏:‏ ‏”‏یہوواہ کو میری فکر تھی۔“‏ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:‏

‏• بائبل کی کس آیت نے بھائی سٹینگ کی مدد کی اور کیسے؟‏

‏• یہوواہ نے بھائی سٹینگ کے لیے فکر کیسے دِکھائی؟‏

والدین!‏ آپ اپنے بچوں کی مدد کر سکتے ہیں کہ وہ حد سے زیادہ پریشان نہ ہوں۔ آپ دھیان سے اُن کی بات سُن سکتے ہیں، اُن کے ساتھ پیار سے پیش آ سکتے ہیں اور اِس بات پر اُن کا بھروسا بڑھا سکتے ہیں کہ یہوواہ اُن سے محبت کرتا ہے۔ (‏طِط 2:‏4؛‏ یعق 1:‏19‏)‏ یہوواہ سے تسلی اور طاقت مانگیں تاکہ اُس کے ساتھ سے آپ اپنے بچوں کی مدد کر سکیں۔‏

شاید ہمیں پتہ نہ ہو کہ کلیسیا میں کون سا بہن یا بھائی کسی شدید پریشانی سے گزر رہا ہے اور ہو سکتا ہے کہ ہمارے لیے اُن کے احساسات کو سمجھنا مشکل ہو۔ لیکن ہم پھر بھی سب بہن بھائیوں کے ساتھ اِس طرح سے پیش آ سکتے ہیں کہ اُنہیں محسوس ہو کہ ہم اُن سے محبت کرتے ہیں اور ہمیں اُن کی فکر ہے۔—‏اَم 12:‏25؛‏ عبر 10:‏24‏۔

8.‏ کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ

اِختتامی کلمات ‏(‏3 منٹ)‏ | گیت نمبر 137 اور دُعا