شاگرد بنانے کی تربیت | گواہی دینے کے کام میں اپنی خوشی کو بڑھائیں
اپنے ہمایمانوں کی مدد کو قبول کریں
یہوواہ خدا نے ہمیں ’پوری دُنیا میں ہمارے ہمایمان‘ دیے ہیں۔ (1-پطر 5:9) یہ بہن بھائی ہماری مدد کر سکتے ہیں تاکہ ہم مُنادی میں آنے والی مشکلات کے باوجود اِسے جاری رکھ سکیں۔مثال کے طور پر جب اکوِلہ، پرِسکِلّہ،سیلاس، تیمُتھیُس اور دوسرے مسیحیوں نے پولُس رسول کی مدد کی تو اِس سے اُنہیں بہت فائدہ ہوا۔—اعما 18:1-5۔
ہمارے ہمایمان مُنادی کرنے میں ہماری مدد کیسے کرتے ہیں؟ وہ ہمیں کسی کے اِعتراض کا جواب دینے، واپسی ملاقات کرنے، بائبل کورس کی پیشکش کرنے اور بائبل کورس کرانے کے بارے میں فائدہمند مشورے دے سکتے ہیں۔ اپنی کلیسیا میں کسی ایسے مبشر کے بارے میں سوچیں جو اِس حوالے سے آپ کی مدد کر سکتا ہے اور پھر اُس سے مدد مانگیں۔ ایسا کرنے سے آپ کو اور اُس مبشر، دونوں کو فائدہ ہو گا اور آپ دونوں کی خوشی بڑھے گی۔—فل 1:25۔
ویڈیو ”شاگرد بنانے کے کام سے خوشی حاصل کریں—یہوواہ کی مدد کو قبول کریں—ہمارے بہن بھائی“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
-
نیتا نے جیزمین کو اِجلاس کی دعوت دینے کے لیے کیا کِیا؟
-
ہمیں بائبل کورس کرانے کے لیے دوسرے مبشروں کو اپنے ساتھ کیوں لے کر جانا چاہیے؟
-
جیزمین اور بہن ایبیگے دونوں کو کس بات میں دلچسپی تھی؟
-
ہم اپنے ہمایمانوں سے تعلیم دینے کے حوالے سے کون سی مہارتیں سیکھ سکتے ہیں؟