شاگرد بنانے کی تربیت | گواہی دینے کے کام میں اپنی خوشی کو بڑھائیں
تحقیق کرنے کے اوزاروں کو اِستعمال کریں
یہوواہ نے ہمیں ایسے اوزار دیے ہیں جن کی مدد سے ہم مہارت سے دوسرے لوگوں کو تعلیم دے سکتے ہیں۔ اِن اوزاروں میں یہ چیزیں شامل ہیں: ویڈیوز، پرچے، رسالے، بروشر، کتابیں اور بائبل جو کہ ہمارا سب سے اہم اوزار ہے۔ (2-تیم 3:16) اُس نے ہمیں تحقیق کرنے کے اوزار بھی دیے ہیں تاکہ ہم بائبل کی آیتوں کی اچھی طرح سے وضاحت کر سکیں۔ تحقیق کرنے کے اوزاروں میں Watchtower Library، ”جےڈبلیو لائبریری“ ایپ، ”یہوواہ کے گواہوں کی آنلائن لائبریری“ اور ”یہوواہ کے گواہوں کے لئے مطالعے کے حوالے“ شامل ہیں۔
جب آپ بائبل کا گہرائی سے مطالعہ کرنے کے لیے اِن اوزاروں کو اِستعمال کریں گے تو آپ کو بہت خوشی ملے گی۔ بائبل کورس کرنے والوں کو بھی یہ اوزار اِستعمال کرنا سکھائیں۔ جب وہ بھی تحقیق کر کے اپنے سوالوں کے جواب خود ڈھونڈیں گے تو اُنہیں بھی خوشی ملے گی۔
ویڈیو ”شاگرد بنانے کے کام سے خوشی حاصل کریں—یہوواہ کی مدد کو قبول کریں—تحقیق کرنے کے اوزاروں کو اِستعمال کریں“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
-
تخلیق کے حوالے سے جیزمین نے کون سا سوال اُٹھایا؟
-
نیتا نے جیزمین کے سوال کا جواب دینے کے لیے معلومات کہاں سے حاصل کی؟
-
نیتا نے وہ معلومات کیسے چُنی جس کی اصل میں جیزمین کو ضرورت تھی؟
-
جب نیتا نے جیزمین کے سوال کا جواب دینے کے لیے تحقیق کرنے کے اوزاروں کو اِستعمال کِیا تو اِس سے نیتا کو کیسا محسوس ہوا؟