مسیحیوں کے طور پر زندگی
قاعدہ اور کتاب ”اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!“ کو اِستعمال کریں
ہم بائبل کورس کرانے کے لیے نئے قاعدے اور کتاب کو حاصل کر کے بہت خوش ہیں! جب ہم اِن کے ذریعے لوگوں کی مسیح کا شاگرد بننے میں مدد کرتے ہیں تو ہماری دُعا ہے کہ یہوواہ ہمارے اِس کام پر برکت ڈالے۔ (متی 28:18-20؛ 1-کُر 3:6-9) لیکن ہم اِن نئے اوزاروں کو کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟
”اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!“ کے ذریعے ہمیں لوگوں کو ایک نئے طریقے سے بائبل کورس کرانا ہوگا۔ لہٰذا بائبل کورس کی تیاری کرتے وقت اور بائبل کورس کراتے وقت اِن باتوں پر عمل کریں۔ *
-
پیراگراف کو پڑھیں اور سوالوں پر باتچیت کریں۔
-
اُن آیتوں کو پڑھیں جن کو پڑھنے کے لیے کہا گیا ہے اور بائبل کورس کرنے والے شخص کی یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ وہ اِن آیتوں میں لکھی باتوں پر کیسے عمل کر سکتا ہے۔
-
ویڈیو دِکھائیں اور پھر اُن سوالوں پر بات کریں جو ویڈیوز کے حوالے سے دیے گئے ہیں۔
-
کوشش کریں کہ پورے سبق کو ایک ہی بار میں مکمل کر لیں۔
یہ جاننے کے لیے کہ آیا کوئی شخص واقعی بائبل کورس کرنا چاہتا ہے، پہلے اُسے قاعدے سے بائبل کورس کرائیں۔ (بکس ” ہم پہلی ملاقات پر قاعدہ ”اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!“ کیسے پیش کر سکتے ہیں؟“ کو دیکھیں۔) اگر کوئی شخص قاعدہ ختم کرنے کے بعد بائبل کورس جاری رکھنا چاہتا ہے تو اُسے کتاب دیں اور اِس کے سبق نمبر 4 سے بائبل کورس کرانا شروع کریں۔ اگر آپ کسی کو پہلے سے ہی کتاب ”پاک کلام کی تعلیم“ یا ”محبت میں قائم“ سے بائبل کورس کرا رہے ہیں تو اِن کی جگہ کتاب ”اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!“ سے بائبل کورس شروع کرائیں اور دیکھیں کہ آپ کس سبق سے بائبل کورس کرانا جاری رکھیں گے۔
ویڈیو ”بائبل کورس کے لیے خوشآمدید!“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
-
بائبل کورس کرنے والے لوگ اِس نئی کتاب سے کیا سیکھیں گے؟
-
آپ کو بائبل کورس شروع کرنے والوں کو یہ ویڈیو کیوں دِکھانی چاہیے؟
-
آپ کو وقت کے ساتھ ساتھ بائبل کورس کرنے والے شخص کی کیا کرنے کی حوصلہافزائی کرنی چاہیے؟ (چارٹ ” کتاب کے ہر حصے کا مقصد اور طالبِعلم کے لیے کام“ کو دیکھیں۔)
^ پیراگراف 4 نوٹ: بائبل کورس کراتے وقت حصہ”مزید جانیں“ پر بات کرنا ضروری نہیں ہے۔لیکن پھر بھی جب آپ بائبل کورس کرانے کی تیاری کرتے ہیں تو اِس حصے میں مضامین کو پڑھنے اور ویڈیوز کو دیکھنے کے لیے وقت ضرور نکالیں۔ ایسا کرنے سے آپ جان پائیں گے کہ اِس حصے میں ایسی کون سی باتیں ہیں جو بائبل کورس کرنے والے شخص کو پسند آئیں گی اور اُس کے کام آئیں گی۔ اگر ہم اِس کتاب کو ہماری ویبسائٹ یا جے ڈبلیو لائبریری پر دیکھیں تو ہمیں اِس میں دی گئی ویڈیوز اور مضامین کے لنک ملیں گے۔
کتاب کے ہر حصے کا مقصد اور طالبِعلم کے لیے کام |
|||
---|---|---|---|
سبق |
مقصد |
طالبِعلم کے لیے کام |
|
1-12 |
اِس بات پر غور کرنا کہ بائبل ہماری مدد کیسے کر سکتی ہے اور ہم اِس کے مصنف کو قریب سے کیسے جان سکتے ہیں۔ |
طالبِعلم کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ بائبل کو پڑھے، بائبل کورس کی تیاری کرے اور اِجلاسوں پر آنا شروع کرے۔ |
|
13-33 |
اِس بات پر غور کرنا کہ خدا نے ہمارے لیے کیا کچھ کِیا ہے اور وہ کیسی عبادت سے خوش ہوتا ہے۔ |
طالبِعلم کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ جو کچھ سیکھ رہا ہے اُسے دوسروں کو بتائے اور مبشر بنے۔ |
|
34-47 |
اِس بات پر غور کرنا کہ خدا اپنے بندوں سے کیا چاہتا ہے۔ |
طالبِعلم کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ خود کو یہوواہ کے لیے وقف کرے اور بپتسمہ لے۔ |
|
48-60 |
یہ سیکھنا کہ ہم خدا کی محبت میں کیسے قائم رہ سکتے ہیں۔ |
طالبِعلم کو سکھائیں کو وہ اچھے اور بُرے میں فرق کیسے کر سکتا ہے اور یہوواہ کے اَور قریب کیسے جا سکتا ہے۔ |