پاک کلام سے سنہری باتیں
سوچ سمجھ کر جیون ساتھی چُنیں
سلیمان نے ناسمجھی دِکھاتے ہوئے ایسی عورتوں سے شادی کی جو جھوٹے دیوتاؤں کی عبادت کرتی تھیں۔ (1-سلا 11:1، 2؛ م18.07 ص. 16 پ. 7)
سلیمان کی بیویوں نے آہستہ آہستہ اُن کا دل یہوواہ سے پھیر دیا۔ (1-سلا 11:3-6؛ م19.01 ص. 15 پ. 6)
یہوواہ کو سلیمان پر بہت غصہ آیا۔ (1-سلا 11:9، 10؛ م18.07 ص. 17 پ. 9)
خدا نے اپنے کلام میں غیرشادیشُدہ مسیحیوں سے کہا ہے کہ وہ ”صرف مالک کے پیروکاروں میں“ شادی کریں۔ (1-کُر 7:39) اگر ایک مسیحی نے بپتسمہ لیا ہوا ہے تو اِس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ آپ کے لیے اچھا جیون ساتھی بھی ثابت ہوگا۔ ذرا سوچیں کہ کیا وہ آپ کی مدد کرے گا کہ آپ دلوجان سے یہوواہ کی عبادت کرتے رہیں؟ کیا وہ کچھ عرصے سے یہ ثابت کر رہا ہے کہ وہ یہوواہ سے گہری محبت کرتا ہے؟ کسی سے شادی کے لیے ہاں کرنے سے پہلے اُسے اچھی طرح جاننے کے لیے وقت لیں۔