مسیحیوں کے طور پر زندگی
پیسے کی تنگی کا سامنا کرتے وقت ہمت نہ ہاریں
اِس آخری زمانے میں ہم سب کی زندگی مشکلوں سے بھری ہے۔ جیسے جیسے دُنیا کا خاتمہ نزدیک آتا جائے گا، ہماری مشکلیں بڑھتی جائیں گی۔ ہو سکتا ہے کہ کبھی کبھار ہمارے پاس ضرورت کی چیزیں تک نہ ہوں۔ (حبق 3:16-18) کیا چیز ہماری مدد کرے گی کہ ہم پیسے کی تنگی میں بھی ہمت نہ ہاریں؟ یہوواہ پر پورا بھروسا۔ یہوواہ نے وعدہ کِیا ہے کہ وہ اپنے بندوں کا خیال رکھے گا اور ہر طرح کے حالات میں اُن کی ضرورتوں کو پورا کرے گا۔—زبور 37:18، 19؛ عبر 13:5، 6۔
آپ یہ کر سکتے ہیں:
-
یہوواہ سے رہنمائی، سمجھداری اور مدد کے لیے اِلتجا کریں۔—زبور 62:8۔
-
ایسی نوکری کرنے کو بھی تیار رہیں جو آپ نے پہلے کبھی نہیں کی۔—جاگو10 04 ص. 8-9، بکس
-
خدا کے کلام کو روزانہ پڑھتے رہیں، اِجلاسوں میں جاتے رہیں اور مُنادی کرتے رہیں۔
ویڈیو ”ایسا گھر تعمیر کریں جو قائم رہے—’اُن چیزوں سے مطمئن رہیں جو آپ کے پاس ہیں‘ “ چلائیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
-
کچھ گھرانوں کو کن مشکلوں کا سامنا کرنا پڑا؟
-
زندگی میں سب سے اہم کیا ہے؟
-
ہم ایسے بہن بھائیوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں جنہیں پیسے کی تنگی کا سامنا ہے؟