24-30 اکتوبر
2-سلاطین 1-2
گیت نمبر 79 اور دُعا
اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
پاک کلام سے سنہری باتیں
”تربیت حاصل کرنے کے حوالے سے ایک اچھی مثال“: (10 منٹ)
سنہری باتوں کی تلاش: (10 منٹ)
2-سلا 2:11، ترجمہ نئی دُنیا—جب ایلیاہ ”ایک آندھی میں آسمان کی طرف اُوپر اُٹھنے لگے“ تو وہ کہاں گئے؟ (م05 1/8 ص. 9 پ. 2)
آپ نے 2-سلاطین 1-2 ابواب سے یہوواہ، مُنادی یا کسی اَور حوالے سے کون سی سنہری باتیں سیکھی ہیں؟
تلاوت: (4 منٹ) 2-سلا 2:1-10 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 10)
شاگرد بنانے کی تربیت
پہلی ملاقات: (3 منٹ) باتچیت کے لیے دی گئی تجویز کے موضوع کو اِستعمال کریں۔ ایک ایسے اِعتراض کا جواب دیں جو آپ کے علاقے میں اکثر اُٹھایا جاتا ہے۔ (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 12)
واپسی ملاقات: (4 منٹ) باتچیت کے لیے دی گئی تجویز کے موضوع کے مطابق بات شروع کریں۔ بتائیں کہ ہم مُفت بائبل کورس کیسے کراتے ہیں اور بائبل کورس والا رابطے کا کارڈ دیں۔ (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 13)
بائبل کورس: (5 منٹ) خوشیوں بھری زندگی! سبق نمبر 07 خلاصہ، دُہرائی اور اب یہ کرنا ہے (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 14)
مسیحیوں کے طور پر زندگی
””اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!“ کے کچھ خاص حصے“: (15 منٹ) سامعین سے باتچیت۔ کسی ایسے مبشر کا مختصر اِنٹرویو کریں جو کتاب ”اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!“ سے کسی کو بائبل کورس کرا رہا ہے۔ اُس سے پوچھیں: آپ کو دوسروں کو تعلیم دیتے وقت اِس کتاب کی کون سی بات بہت اچھی لگی ہے؟ آپ کے طالبِعلم کو ویڈیوز اور اُن سوالوں سے کیا فائدہ ہوا ہے جو موضوع کے بارے میں اُس کے خیالات جاننے کے لیے دیے گئے ہیں؟
بائبل کا کلیسیائی مطالعہ: (30 منٹ) خوشیوں بھری زندگی! سبق نمبر 24
اِختتامی کلمات (3 منٹ)
گیت نمبر 66 اور دُعا