مسیحیوں کے طور پر زندگی
جب تک مُردوں کو زندہ نہیں کر دیا جاتا
جب ہمارا کوئی عزیز فوت ہو جاتا ہے تو ہمیں اِس اُمید سے بہت تسلی ملتی ہے کہ خدا ایک دن مُردوں کو زندہ کر دے گا۔ لیکن اِس بات میں کوئی شک نہیں کہ گُناہ اور موت ہم پر ایک ایسے پردے کی طرح پڑے ہوئے ہیں جس میں ہمارا دم گھٹتا ہے اور جس سے ہمیں بہت تکلیف پہنچتی ہے۔ (یسع 25:7، 8) اِس وجہ سے بھی ”ساری مخلوقات اب تک تکلیف میں ہیں اور کراہ رہی ہیں۔“ (روم 8:22) جب تک یہوواہ مُردوں کو زندہ نہیں کر دیتا تب تک ہم اپنے عزیزوں کی موت کے غم پر کیسے قابو پا سکتے ہیں؟ خدا کے کلام میں ایسے بہت سے اصول ہیں جن سے ہمیں اِس سلسلے میں مدد مل سکتی ہے۔
ویڈیو ”اپنے عزیز کی موت کے غم پر کیسے قابو پائیں؟“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
-
ڈینیایلا، ماساہرو اور یوشیمی کو کس تکلیف سے گزرنا پڑا؟
-
پانچ مشوروں سے اُنہیں کیا فائدہ ہوا؟
-
تسلی کا سب سے بڑا ذریعہ کون ہے؟—2-کُر 1:3، 4۔