پاک کلام سے سنہری باتیں
یہوواہ کی حکمت کے لیے اُس کی تعریف کریں
یہوواہ نے سلیمان کو بہت زیادہ حکمت یعنی سمجھ دی۔ (1-سلا 10:1-3؛ م99 1/7 ص. 30 پ. 6)
یہوواہ نے سلیمان کو جو حکمت دی، سبا کی ملکہ اُس سے بہت متاثر ہوئیں۔ (1-سلا 10:4، 5؛ م99 1/11 ص. 20 پ. 6)
سبا کی ملکہ نے یہوواہ کی تعریف کی کہ اُس نے سلیمان کو بادشاہ بنایا ہے۔ (1-سلا 10:6-9؛ م99 1/7 ص. 30 پ. 7)
سبا کی ملکہ کی طرح ہم بھی ثابت کر سکتے ہیں کہ ہم یہوواہ کی حکمت کی قدر کرتے ہیں۔ وہ کیسے؟ اِس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ہم یسوع کی تعلیمات پر عمل کریں اور اُن کی طرح بنیں۔ (متی 12:42؛ 1-پطر 2:21) دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ہم خدا کے کلام سے جو باتیں سیکھتے ہیں، اُنہیں ہم دوسروں کو بھی بتائیں۔