مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں‏—‏دلچسپی لینے والوں کو اِجلا‌سوں پر آنے کی دعوت دیں

گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں‏—‏دلچسپی لینے والوں کو اِجلا‌سوں پر آنے کی دعوت دیں

یہ مہارت پیدا کرنا ضروری کیوں ہے؟‏ اِجلا‌سوں پر ہمیں ’‏یہوواہ کے حضور گیت‘‏ گانے اور اُس کی حمد کرنے کا موقع ملتا ہے۔‏ (‏زبور 149:‏1‏)‏ اِجلا‌سوں کے ذریعے ہم یہوواہ خدا کی مرضی پر عمل کرنا سیکھتے ہیں۔‏ (‏زبور 143:‏10‏)‏ جو لوگ بائبل کے پیغام میں دلچسپی لیتے ہیں یا ہمارے ساتھ بائبل کورس کرتے ہیں جب وہ اِجلا‌سوں پر آنا شروع کرتے ہیں تو اِس بات کا زیادہ اِمکا‌ن ہوتا ہے کہ وہ خدا کی خدمت کرنے کے لیے قدم بڑھائیں۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • جتنی جلدی ممکن ہو،‏ دلچسپی لینے والے شخص کو اِجلا‌س پر آنے کی دعوت دیں۔‏ آپ کو بائبل کورس شروع ہونے تک اِنتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔‏—‏مکا 22:‏17‏۔‏

  • دلچسپی لینے والے شخص کو بتائیں کہ اِجلا‌سوں پر کیا ہوتا ہے اور اگلے اِجلا‌س میں کن موضوعات پر بات ہوگی۔‏ اِس سلسلے میں آپ اِجلا‌س کے دعوت‌نامے،‏ ویڈیو ہماری عبادت‌گاہوں میں کیا ہوتا ہے؟‏ اور کتاب خدا کی مرضی کے سبق نمبر 5 اور 7 کو اِستعمال کر سکتے ہیں۔‏

  • دلچسپی لینے والے شخص کی مدد کریں۔‏ شاید اُسے اِجلا‌س پر آنے یا اِجلا‌س کے لیے مناسب کپڑوں کا اِنتخاب کرنے کے لیے مدد کی ضرورت ہو۔‏ اِجلا‌س پر اُس کے ساتھ بیٹھیں اور اُسے اپنے ساتھ بائبل اور دیگر مطبوعات دِکھائیں۔‏ اُسے دوسروں سے ملوائیں۔‏