مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

شاگرد بنانے کی تربیت

اگر کوئی بچہ دروازہ کھولتا ہے تو .‏ .‏ .‏

اگر کوئی بچہ دروازہ کھولتا ہے تو .‏ .‏ .‏

جب ہم گھر گھر مُنادی کر رہے ہوتے ہیں اور کوئی بچہ دروازہ کھولتا ہے تو ہمیں اُس سے کہنا چاہیے کہ وہ اپنے ابو یا امی کو بلا‌ئے۔‏ یوں ہم یہ ظاہر کریں گے کہ ہم اِس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ اُس کے والدین گھر کے سربراہ ہیں۔‏ (‏امثا 6:‏20‏)‏ اگر بچہ ہمیں اندر آنے کے لیے کہے تو ہمیں منع کر دینا چاہیے۔‏ اگر والدین گھر پر نہ ہوں تو ہمیں کسی اَور وقت اُس گھر پر واپس جانا چاہیے۔‏

اگر بچہ تھوڑا بڑا ہے یعنی اُس کی عمر 15 سے 19 سال کے درمیان ہے تو تب بھی مناسب ہوگا کہ ہم اُسے اپنے والدین کو بلا‌نے کے لیے کہیں۔‏ اگر اُس کے والدین گھر پر نہ ہوں تو ہم اُس سے پوچھ سکتے ہیں کہ اگر ہم اُسے کچھ پڑھنے کے لیے دیں گے تو کیا اُس کے والدین کو اِعتراض ہوگا۔‏ اگر وہ اِس سوال کا جواب ناں میں دے تو ہم اُسے کچھ پڑھنے کے لیے دے سکتے ہیں اور اُسے ویب‌سائٹ jw.org کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔‏

جب ہم کسی ایسے نوجوان سے واپسی ملا‌قات کرتے ہیں جس نے ہمارے پیغام میں دلچسپی ظاہر کی تھی تو ہمیں اُس کے والدین سے بات کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔‏ اِس طرح ہم اُس کے والدین کو یہ بتا پائیں گے کہ ہمارے آنے کا مقصد کیا ہے اور پاک کلام میں گھریلو زندگی کے بارے میں کون سے فائدہ‌مند مشورے دیے گئے ہیں۔‏ (‏زبور 119:‏86،‏ 138‏)‏ جب ہم والدین کے لیے احترام ظاہر کریں گے تو اُن پر اچھا اثر پڑے گا اور ہمیں پورے خاندان کو گواہی دینے کے مزید موقعے بھی مل سکیں گے۔‏—‏1-‏پطر 2:‏12‏۔‏