مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے سنہری باتیں ‏:‏ زبور 119

‏’‏یہوواہ کی شریعت پر عمل کریں‘‏

‏’‏یہوواہ کی شریعت پر عمل کریں‘‏

یہوواہ کی شریعت یعنی حکموں پر عمل کرنے کا مطلب ہے کہ ہم خوشی سے اُس کی رہنمائی کو قبول کریں۔‏ بائبل میں بہت سے ایسے لوگوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جنہوں نے زبورنویس کی طرح یہوواہ کی شریعت پر عمل کِیا اور اُس پر بھروسا کِیا۔‏

حقیقی خوشی یہوواہ کی شریعت پر عمل کرنے سے ملتی ہے

119:‏1-‏8

یشوع نے یہوواہ کی رہنمائی پر پورا بھروسا ظاہر کِیا۔‏ وہ جانتے تھے کہ اگر وہ خوشی اور کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اُنہیں پورے دل سے یہوواہ خدا پر بھروسا رکھنا ہوگا۔‏

خدا کے کلام کے ذریعے ہمیں زندگی کی مشکلا‌ت سے نمٹنے کا حوصلہ ملتا ہے

119:‏33-‏40

یرمیاہ نے مشکلا‌ت کے دوران دلیری ظاہر کی اور یہوواہ خدا پر بھروسا رکھا۔‏ اُنہوں نے اپنی زندگی کو سادہ رکھا اور اپنی ذمےداری کو پورا کرنے میں لگے رہے۔‏

خدا کے کلام کا صحیح علم حاصل کرنے سے ہمیں اِعتماد سے خدا کا پیغام سنانے کی ترغیب ملتی ہے

119:‏41-‏48

پولُس رسول کسی بھی شخص کو خدا کا پیغام سنانے سے نہیں ڈرتے تھے۔‏ جب اُنہوں نے حاکم فیلکس کے سامنے دلیری سے گواہی دی تب بھی اُنہیں یہوواہ خدا کی مدد پر پورا بھروسا تھا۔‏

مَیں کن جگہوں پر زیادہ دلیری سے لوگوں کو خدا کا پیغام سنا سکتا ہوں؟‏

  • سکول میں

  • کام پر

  • گھر میں

  • کسی اَور جگہ پر