مسیحیوں کے طور پر زندگی
یسوع مسیح کی طرح خاکسار بنیں
حالانکہ یسوع مسیح اِنسانی تاریخ کی عظیمترین ہستی تھے لیکن پھر بھی اُنہوں نے یہوواہ کی بڑائی کرنے سے خاکساری ظاہر کی۔ (یوح 7:16-18) اُن کے برعکس شیطان، اِبلیس بن گیا جس کا مطلب ہے: ”بدنامی کرنے والا۔“ (یوح 8:44) فریسیوں نے بالکل شیطان جیسا رویہ ظاہر کِیا۔ وہ بہت مغرور تھے اور اِس وجہ سے اُن لوگوں کو نیچا دِکھاتے تھے جو مسیح پر ایمان لاتے تھے۔ (یوح 7:45-49) جب ہمیں کلیسیا میں کوئی اعزاز یا ذمےداری دی جاتی ہے تو ہم یسوع کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟
ویڈیو ” ’آپس میں محبت رکھیں‘—حسد نہ کریں اور شیخی نہ ماریں، پہلا حصہ“ دیکھیں اور پھر اِس سوال کا جواب دیں:
-
ایلکس نے کیسے ظاہر کِیا کہ وہ مغرور ہیں؟
ویڈیو ” ’آپس میں محبت رکھیں‘—حسد نہ کریں اور شیخی نہ ماریں، دوسرا حصہ“ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
-
ایلکس نے کیسے ظاہر کِیا کہ وہ خاکسار ہیں؟
ایلکس نے بِل اور چارلی کی حوصلہافزائی کیسے کی؟
ویڈیو ” ’آپس میں محبت رکھیں‘—غرور اور نازیبا کام نہ کریں، پہلا حصہ“ دیکھیں اور پھر اِس سوال کا جواب دیں:
-
بھائی ٹام خاکساری ظاہر کرنے میں ناکام کیسے رہے؟
ویڈیو ” ’آپس میں محبت رکھیں‘—غرور اور نازیبا کام نہ کریں، دوسرا حصہ“ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
-
بھائی ٹام نے خاکساری کیسے ظاہر کی؟
جینی نے بھائی ٹام کی مثال سے کیا سیکھا؟