یسوع مسیح نے اپنے باپ کی بڑائی کی
یسوع مسیح نے جو کچھ بھی کہا اور کِیا، اُس سے اُنہوں نے اپنے آسمانی باپ کی بڑائی کی۔ وہ چاہتے تھے کہ لوگ جانیں کہ جو پیغام وہ سنا رہے ہیں، وہ خدا کی طرف سے ہے۔ اِس لیے اُن کی تعلیمات کی بنیاد پاک صحیفے تھے اور وہ اکثر اِن میں سے حوالہ دیتے تھے۔ جب لوگ یسوع مسیح کی تعریف کرتے تو یسوع مسیح اپنی باتوں سے ظاہر کرتے کہ اِس تعریف کا اصل حقدار یہوواہ ہے۔ اُن کے نزدیک سب سے اہم یہ تھا کہ وہ اُس ذمےداری کو پورا کریں جو یہوواہ نے اُنہیں سونپی تھی۔—یوح 17:4۔
ہم اُس وقت یسوع مسیح کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں . . .
-
جب ہم بائبل کورس کرنے والے شخص کو یا پلیٹفارم سے تعلیم دیتے ہیں؟
-
جب دوسرے ہماری تعریف کرتے ہیں؟
-
جب ہمیں فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ ہم اپنے وقت کو کیسے اِستعمال کریں گے؟