مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

سب لوگوں کو یادگاری تقریب کی دعوت دیں

سب لوگوں کو یادگاری تقریب کی دعوت دیں

مسیح کی یادگاری تقریب کے دعوت‌نامے تقسیم کرنے کی مہم 27 فروری سے شروع ہوگی۔‏ اِس دوران ہم کوشش کریں گے کہ ہم اپنے علا‌قے کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اِس تقریب پر آنے کی دعوت دیں۔‏ جو لوگ کچھ دلچسپی ظاہر کرتے ہیں،‏ ہمیں اُن سے دوبارہ ملنے کی ضرور کوشش کرنی چاہیے تاکہ ہم اُن کی دلچسپی کو بڑھا سکیں۔‏

یہ کریں:‏

دعوت‌نامہ دیں

‏”‏ہم سب لوگوں کو ایک خاص تقریب پر آنے کی دعوت دے رہے ہیں۔‏ یہ تقریب 23 مارچ کو پوری دُنیا میں منائی جائے گی۔‏ یہ یسوع مسیح کی موت کی یادگاری تقریب ہے۔‏ اِس تقریب پر ایک تقریر پیش کی جائے گی جس میں بتایا جائے گا کہ یسوع مسیح کی موت سے ہمیں کیا فائدہ پہنچتا ہے۔‏ تقریب کا وقت اور جگہ اِس دعوت‌نامے پر لکھے ہیں۔‏ اِس تقریب پر آنے کی پوری کوشش کیجئے گا۔‏“‏

اگر صاحبِ‌خانہ دلچسپی ظاہر کرتا ہے تو .‏ .‏ .‏

  • مسیح کی قربانی کی اہمیت کے بارے میں ویڈیو دِکھائیں

    واپسی ملا‌قات کی بنیاد ڈالیں۔‏

جب آپ صاحبِ‌خانہ سے دوبارہ ملتے ہیں تو .‏ .‏ .‏

  • ویڈیو بائبل میں دلچسپی کیوں لیں؟‏ دِکھائیں

    پھر کوئی ایسی کتاب پیش کریں جس سے ہم بائبل کورس کراتے ہیں۔‏

  • کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں پیش کریں

    کتاب کے صفحہ 206-‏208 کو اِستعمال کرتے ہوئے مسیح کی یادگاری تقریب کے بارے میں مزید معلومات دیں۔‏ اِس کے بعد صاحبِ‌خانہ کو کتاب دیں۔‏

  • کتاب خدا کی سنیں پیش کریں

    اِس کتاب کے صفحہ 18 اور 19 کے ذریعے یہ واضح کریں کہ مسیح کی موت سے ہمیں کیا فائدہ ہوتا ہے۔‏ اِس کے بعد کتاب پیش کریں۔‏