مسیحیوں کے طور پر زندگی
خالق پر مضبوط ایمان پیدا کرنے میں اپنے بچوں کی مدد کریں
یہوواہ کی بنائی ہوئی چیزوں سے اُس کا جلال ظاہر ہوتا ہے۔ (زبور 19:1-4؛ 139:14) لیکن شیطان کی دُنیا میں تخلیق کے بارے میں ایسے نظریات کو فروغ دیا جاتا ہے جن سے خدا کی توہین ہوتی ہے۔ (روم 1:18-25) آپ کیا کر سکتے ہیں تاکہ ایسے نظریات آپ کے بچوں کے دلودماغ میں جڑ نہ پکڑیں؟ بچپن سے ہی بچوں کی مدد کریں کہ وہ اِس بات پر ایمان رکھیں کہ خدا موجود ہے اور اُسے اُن کی فکر ہے۔ (2-کُر 10:4، 5؛ اِفس 6:16) آپ کے بچوں کو سکول میں جو کچھ سکھایا جاتا ہے، اُس کے بارے میں اُن کے خیالات جاننے کی کوشش کریں۔ اور اُن کے دل تک پہنچنے کے لیے اُن سہولتوں کو اِستعمال کریں جو ہماری تنظیم نے فراہم کی ہیں۔—امثا 20:5؛ یعقو 1:19۔
ویڈیو WHAT YOUR PEERS SAY—BELIEF IN GOD کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں پر غور کریں:
خدا پر ایمان رکھنے کے سلسلے میں کون سا جھوٹا نظریہ عام ہے؟
آپ کے سکول میں کیا سکھایا جاتا ہے؟
آپ یہ یقین کیوں رکھتے ہیں کہ یہوواہ موجود ہے؟
آپ کسی کو اِس بات کا ثبوت کیسے دے سکتے ہیں کہ تمام چیزیں خدا نے بنائی ہیں؟