مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے سنہری باتیں | یسعیاہ 58-‏62

‏’‏یہوواہ کے سالِ‌مقبول کا اِشتہار دیں‘‏

‏’‏یہوواہ کے سالِ‌مقبول کا اِشتہار دیں‘‏

‏’‏یہوواہ کا سالِ‌مقبول‘‏ کوئی حقیقی سال نہیں ہے

61:‏1،‏ 2

  • یہ ایک ایسا دَور ہے جس میں یہوواہ خاکسار لوگوں کو یہ موقع دیتا ہے کہ وہ آزادی کے اِعلا‌ن کو سُن کر ردِعمل ظاہر کر سکیں۔‏

  • پہلی صدی عیسوی میں سالِ‌مقبول کا آغاز اُس وقت ہوا جب یسوع مسیح نے 29ء میں مُنادی کرنا شروع کی اور یہ ”‏خدا کے اِنتقام کے روز“‏ تک یعنی 70ء میں یروشلیم کی تباہی تک جاری رہا۔‏

  • ہمارے زمانے میں سالِ‌مقبول 1914ء میں شروع ہوا جب یسوع مسیح کو آسمان پر بادشاہ بنایا گیا اور یہ بڑی مصیبت کے وقت ختم ہوگا۔‏

یہوواہ اپنے بندوں کو ’‏صداقت کے درختوں‘‏ سے نوازتا ہے

61:‏3،‏ 4

  • ”‏درخت“‏ کے لیے جو عبرانی لفظ اِستعمال ہوا ہے،‏ وہ بڑے اور مضبوط درختوں کی طرف اِشارہ کرتا ہے۔‏

  • دُنیا کے بڑے بڑے درخت عام طور پر ایک ساتھ بڑھتے ہیں اور ایک دوسرے کو سہارا دیتے ہیں۔‏

  • بڑے درختوں کی جڑیں آپس میں جُڑی ہوتی ہیں۔‏ اِس وجہ سے یہ درخت اپنی جگہ پر قائم رہتے ہیں اور طوفانوں کا سامنا کر پاتے ہیں۔‏

  • بڑے درخت چھوٹے درختوں کو سایہ دیتے ہیں اور جب اُن کے پتے زمین پر گِرتے ہیں تو وہ مٹی کو زرخیز بناتے ہیں۔‏

‏”‏صداقت کے درخت“‏ یعنی مسح‌شُدہ مسیحی دُنیا بھر میں ہماری کلیسیاؤں کے ارکان کی مدد اور حفاظت کرتے ہیں۔‏