مسیحیوں کے طور پر زندگی
اپنی اُمید کی وجہ سے خوش ہوں
اُمید ایک لنگر کی طرح ہے۔ (عبر 6:19) جب ہماری زندگی میں مشکلات کے طوفان آتے ہیں تو یہ ہمارے ایمان کے جہاز کو ڈوبنے سے بچاتا ہے۔ (1-تیم 1:18، 19) مشکلات کے اِن طوفانوں میں مایوسی، مالی نقصان، سنگین بیماری، کسی عزیز کی موت یا کوئی بھی ایسی صورتحال شامل ہے جس میں ہمارے ایمان کا اِمتحان ہو۔
ایمان اور اُمید کی بدولت ہم اپنی نظریں اُس اِنعام پر جمائے رکھ سکتے ہیں جس کا ہم سے وعدہ کِیا گیا ہے۔ (2-کُر 4:16-18؛ عبر 11:13، 26، 27) چاہے ہم آسمان پر زندگی حاصل کرنے کی اُمید رکھتے ہوں یا زمین پر، ہمیں اپنی اُمید کو مضبوط کرتے رہنا چاہیے اور اِس کے لیے ہمیں خدا کے کلام میں درج وعدوں پر سوچ بچار کرنا چاہیے۔ اِس طرح مشکلات کا سامنا کرتے وقت بھی ہم اپنی خوشی کو برقرار رکھ پائیں گے۔—1-پطر 1:6، 7۔
ویڈیو REJOICE IN THE HOPE دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
-
ہمیں موسیٰ کی مثال پر کیوں عمل کرنا چاہیے؟
-
خاندان کے سربراہوں کی کیا ذمےداری ہے؟
-
آپ اپنی خاندانی عبادت کے دوران کن موضوعات پر بات کر سکتے ہیں؟
-
اُمید مشکلات کا مقابلہ کرنے میں آپ کی مدد کیسے کر سکتی ہے؟
-
آپ کس چیز کے منتظر ہیں؟