مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

”‏اپنے ماں باپ کی عزت کرو“‏

”‏اپنے ماں باپ کی عزت کرو“‏

جب یسوع مسیح زمین پر تھے تو اُنہوں نے شریعت کے اِس حکم کو دُہرایا:‏ ”‏اپنے ماں باپ کی عزت کرو۔‏“‏ (‏خر 20:‏12؛‏ متی 15:‏4‏)‏ یسوع مسیح یہ بات اِس لیے کہہ سکتے تھے کیونکہ وہ خود بھی چھوٹی عمر سے ہی اپنے ماں باپ کے ”‏فرمانبردار رہے۔‏“‏ (‏لُو 2:‏51‏)‏ جب وہ بڑے ہوئے تو اُس وقت بھی اُنہوں نے ظاہر کِیا کہ اُنہیں اپنی ماں کی فکر ہے۔‏ اِس لیے اُنہوں نے اپنی موت سے پہلے اپنے ایک شاگرد کو اُن کی دیکھ‌بھال کی ذمےداری سونپی۔‏—‏یوح 19:‏26،‏ 27‏۔‏

آج‌کل مسیحی نوجوان بھی اپنے والدین کا کہنا مانتے ہیں اور اُن سے بدتمیزی نہیں کرتے۔‏ یوں وہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ اپنے والدین کی عزت کرتے ہیں۔‏ ہمیں ہر عمر میں اِس حکم پر عمل کرنا چاہیے کہ ”‏اپنے ماں باپ کی عزت کرو۔‏“‏ جب ہمارے ماں باپ بوڑھے بھی ہو جاتے ہیں تب بھی ہمیں اُن کے تجربے سے سیکھتے رہنا چاہیے اور اِس طرح اُن کی عزت کرنی چاہیے۔‏ (‏امثا 23:‏22‏)‏ ہم اپنے بوڑھے ماں باپ کی جذباتی اور مالی ضروریات کا خیال رکھنے سے بھی اُن کی عزت کرتے ہیں۔‏ (‏1-‏تیم 5:‏8‏)‏ چاہے ہم چھوٹے ہوں یا بڑے،‏ ہمیں اپنے والدین سے کُھل کر بات‌چیت کرتے رہنا چاہیے کیونکہ یہ اُن کی عزت کرنے کا سب سے اہم طریقہ ہے۔‏

ویڈیو ‏”‏مَیں اپنے امی ابو سے بات‌چیت کیسے کر سکتا ہوں؟‏‏“‏ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • آپ کو اپنے امی ابو سے بات‌چیت کرنا مشکل کیوں لگ سکتا ہے؟‏

  • آپ اُس وقت اپنے امی ابو کی عزت کیسے کر سکتے ہیں جب آپ اُن سے بات کر رہے ہوتے ہیں؟‏

  • اپنے امی ابو سے بات کرنا فائدہ‌مند کیوں ہے؟‏ (‏امثا 15:‏22‏)‏

    اپنے امی ابو سے بات‌چیت کرنے سے آپ زندگی میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔‏